نئی دہلی: گجرات ٹائٹنس نے سلامی بلے باز شبھمن گل (96) کی شاندار اننگ کے بعد راہل تیوتیا کے آخری گیندوں پر دو چھکوں سے دلچسپ جیت درج کی۔ پنجاب کنگس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 189 رن بنائے۔ یہ مقابلہ ممبئی کے بریبورن میں کھیلا گیا۔ گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات نے آخری گیند پر ہدف کو حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز شبھمن گل اپنی سنچری سے صرف 4 رن سے چوک گئے اور انہیں کگیسو رباڈا نے اننگ کے 19ویں اوور میں پویلین بھیجا۔
190 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کو پہلا جھٹکا جلدی لگا اور کگیسو رباڈا نے میتھیو ویڈ (6) کو انگن کے چوتھے اوور میں پویلین بھیج دیا۔ شبھمن گل حالانکہ جمے رہے اور انہوں نے کئی بہترین شاٹ لگائے۔ شبھمن گل نے اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیل رہے نوجوان بلے باز بی سائی سدرشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 101 رنوں کی اہم شراکت کی۔ سدرشن کو راہل چاہر نے نشانہ بنایا اور اس شراکت داری کو توڑا۔ اننگ کے 15 اوور کی چوتھی گیند پر سدرشن کو مینک اگروال نے لپکا۔ سدرشن نے 30 گیندوں کی اپنی اننگ میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں۔
IPL-2022: ممبئی انڈینس کی مسلسل تین شکست، کوچ شین بانڈ نے بتایا واپسی کا طریقہ
شبھمن گل نے ویبھو اروڑہ کی اننگ کے پہلے ہی اوور میں مسلسل گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ پھر اگلے اوور میں ارش دیپ سنگھ کی گیندوں پر تین چوکے لگائے۔ شبھمن گل نے پھر اوڈین اسمتھ کے پہلے (اننگ کے آٹھویں) اوور میں چھکا لگایا۔ حالانکہ اگلی گیند پر ان کا کیچ ٹپکا دیا۔ شبھمن گل نے پھر لیونگسٹون کے اننگ کے 9ویں اوور میں چوکا لگاکر 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کپتان ہاردک پانڈیا نمبر-4 پر اترے۔ انہوں نے بھی کگیسو رباڈا کے آخری (اننگ کے 19ویں) اوور میں مسلسل گیندوں پر دو چوکے لگائے۔
اس سے قبل لیام لیونگسٹون نے شاندار اننگ کھیلی اور 27 گیندوں پر 64 رن بنائے، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل رہے۔ ان کے علاوہ سلامی بلے باز شکھر دھون نے 30 گیندوں پر 35 رن بنائے، جس میں 4 چوکے لگائے۔ وہیں 9ویں نمبر کے بلے بازی کے لئے اترے راہل چاہر نے 14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 22 رن بنائے۔ راہل چاہر نے اپنی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 11ویں نمبر کے بلے باز ارش دیپ سنگھ بھی 5 گیندوں پر 10 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔