உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: شبھمن گل اور فرگیوسن نے گجرات کو دلائی دوسری جیت، دلی کو ملی پہلی ہار

    IPL 2022: لوکی فرگیوسن نے 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ (پی ٹی آئی)

    IPL 2022: لوکی فرگیوسن نے 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ (پی ٹی آئی)

    IPL 2022: ٹی 20 لیگ (IPL 2022) کے موجودہ سیزن میں، ہاردک پانڈیا نے بطور کپتان اپنی مسلسل دوسری جیت درج کی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے گجرات نے 6 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔

    • Share this:
      پونے: IPL 2022: لوکی فرگیوسن(Lockie Ferguson) نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل 2022 میں مسلسل دوسری جیت دلائی۔ ٹیم نے ایک میچ میں (GT بمقابلہ DC) دلی کیپٹلس کو 14 رنز سے شکست دی۔ ٹی 20 لیگ (IPL 2022) کے موجودہ سیزن میں، ہاردک پانڈیا نے بطور کپتان اپنی مسلسل دوسری جیت درج کی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے گجرات نے 6 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ اوپنر بلے باز شبھمن گل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 157 رنز ہی بنا سکی۔ موجودہ سیزن میں 10 ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں۔ گجرات اور راجستھان کو چھوڑ کر باقی تمام ٹیمیں کم از کم ایک میچ ہار چکی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IPL 2022: چنئی سپر کنگس کی ہار کےبعد اوربڑھی مشکلیں، ایک گیندباز اسپتال میں تو ایک ہوازخمی

      تاہم ہدف کا تعاقب کرنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم اچھی شروعات نہیں کر پائی۔ دوسرے اوور میں ٹم سیفرٹ کو ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 3 رنز بنائے۔ پرتھوی شا بھی ناکام رہے۔ انہوں نے 7 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔ انہیں فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن نے آؤٹ کیا۔ مندیپ سنگھ بھی 16 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد فرگیوسن کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔ ٹیم نے 4.5 اوورز میں 34 رنز اور 3 وکٹیں گنوا دیں۔

      پنت اور للت نے ٹیم کو سنبھالا
      تین وکٹوں کے گرنے کے بعد رشبھ پنت اور للت یادو نے تیسرے وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھال لیا۔ تاہم للت 22 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد پنت 29 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد فرگیوسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 7 چوکے لگائے۔ ٹیم کی 5ویں وکٹ 118 رنز کے اسکور پر گری۔ اب 35 گیندوں پر 54 رنز بننے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      MI vs RR: بٹلر کی طوفانی سنچری سے راجستھان رائلس جیتا، ممبئی کی لگاتار دوسری ہار

      دہلی کیپٹلس نے 18ویں اوور میں روومین پاول کا وکٹ کھو دیا۔ اس طرح میچ مکمل طور پر گجرات کے حق میں ہو گیا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ شامی نے اس اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: