اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: راشد خان اور ملر نے گجرات کو دلائی دلچسپ جیت، چنئی سپرکنگس کو ملی ایک اور شکست

    IPL 2022: دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کو آئی پی ایل 2022 کے موجودہ سیزن میں ایک اور ہار ملی۔ ایک مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے اسے تین وکٹ سے شکست دی۔ یہ گجرات کی 6 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔

    IPL 2022: دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کو آئی پی ایل 2022 کے موجودہ سیزن میں ایک اور ہار ملی۔ ایک مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے اسے تین وکٹ سے شکست دی۔ یہ گجرات کی 6 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔

    IPL 2022: دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کو آئی پی ایل 2022 کے موجودہ سیزن میں ایک اور ہار ملی۔ ایک مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے اسے تین وکٹ سے شکست دی۔ یہ گجرات کی 6 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔

    • Share this:
      پنے: چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو آئی پی ایل میں ایک اور شکست ملی ہے۔ آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں دفاعی چمپئن کی یہ پانچویں شکست ہے۔ ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔ اتوار کو ایک میچ میں گجرات ٹائٹنس (GT vs CSK) نے چنئی سپرکنگس کو تین وکٹ سے شکست دی۔ چنئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 169 رنوں کا بہترین اسکور بنایا۔ ریتو راج گائیکواڑ نے آخر کار فارم حاصل کرلیا اور سیزن کی اپنی پہلی سنچری لگائی۔ جواب میں ہاردک پانڈیا کی عدم موجودگی کے بعد بھی گجرات کی ٹیم نے ہدف کو 19.5 اوور میں حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ ملر نے شاندار ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگ کھیلی۔ یہ ٹیم کی 6 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات کی ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ پہلے ہی اوور میں فارم میں چل رہے شبھمن گل آوٹ ہوگئے۔ انہیں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے آوٹ کیا۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول سکے۔ نمبر-3 پر اترے وجے شنکر کی خراب کارکردگی جاری ہے۔ وہ دو گیندوں پر صفر رن بناکر آف اسپنر مہیش تیکشا کا شکار بنے۔ ردھمان ساہا 11 اور ابھینو منوہر صرف 12 رن بناسکے۔ ٹیم کا اسکور 8 اوور کے بعد 4 وکٹ پر 48 رن تھا۔

      راہل تیوتیا اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا

      ایک وقت لگ رہا تھا کہ گجرات کی ٹیم جلد سمٹ جائے گی، لیکن ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 39 رن جوڑے۔ راہل تیوتیا نے 14 گیندوں پر صرف 6 رن بناسکے۔ انہیں ڈیون براوو نے آوٹ کیا۔ تاہم ڈیوڈ ملر ایک طرف سے ڈٹے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹیم کے 100 رن 15ویں اوور میں پورے ہوئے۔ 15 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 5 اسکور پر 108 رن تھا۔ اب ٹیم کو 30 گیندوں پر 62 رن بنانے تھے۔

      راشد خان نے کھیلی طوفانی اننگ

      اننگ کے 16ویں اوور میں تیکشنا نے 10 رن دیئے۔ اب 24 گیندوں پر 52 رنوں کی ضرورت تھی۔ 17واں اوور براوو نے ڈالا اور صرف 4 رن دیئے۔ 18واں اوور کرس جارڈن نے ڈالا۔ راشد خان نے پہلی گیند پر چھکا لگا دیا۔ دوسری گیند پر بھی چھکا لگایا۔ اب 16 گیندوں پر 36 رن بنانے تھے۔ تیسری گیند پر چوکا لگایا۔ چوتھی گیند پر پھر چھکا لگایا۔ پانچویں گیند پر ایک رن لیا۔ چھٹی گیند پر ڈیوڈ ملر نے دو رن لیا۔ اوور میں 25 رن بنے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: