اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راہل تیوتیا اور ملر نے گجرات کو دلائی 8ویں جیت، پلے آف کا راستہ صاف، آر سی بی کی ٹیم ہار گئی

    گجرات ٹائٹنس (Gujarat Titans) نے آئی پی ایل 2022 میں ہفتہ کے روز 8ویں جیت درج کی۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں (GT vs RCB) رائل چیلنجرس بنگلورو کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ یہ فاف ڈوپلیسی کی قیادت والی آر سی بی کی 10 میچوں میں پانچویں شکست ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: گجرات ٹائٹنس (Gujarat Titans) نے آئی پی ایل 2022 میں ہفتہ کے روز 8ویں جیت درج کی۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں (GT vs RCB) رائل چیلنجرس بنگلورو کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ یہ فاف ڈوپلیسی کی قیادت والی آر سی بی کی 10 میچوں میں پانچویں شکست ہے۔ آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 170 رنوں کی بہترین اسکور کھڑا کیا۔ وراٹ کوہلی نے موجودہ سیزن کی پہلی نصف سنچری لگائی۔ اس کے علاوہ رجت پاٹی دار نے بھی نصف سنچری لگائی۔ جواب میں گجرات کی ٹیم نے ہدف کو 19.3 اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ گجرات ٹائٹنس کی یہ 9 میچوں میں 8ویں جیت ہے اور صرف ایک میچ گنوایا ہے۔ ٹیم ٹیبل میں پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہے۔ آر سی بی پانچویں نمبر پر ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس کو شبھمن گل اور ردھمال ساہا نے اچھی شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 7.3 اوور میں 51 رن جوڑے۔ ردھمان ساہا نے 22 گیندوں پر 29 رن بناکر وانندو ہسارنگا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔ اس کے بعد شبھمن گل بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد کا شکار بنے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ 3 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      رویندر جڈیجہ نے ایم ایس دھونی کو واپس سونپی چنئی سپرکنگس کی کپتانی

      کپتان پانڈیا ہوئے ناکام

      نمبر-4 پر اترے ہاردک پانڈیا بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 5 گیندوں پر تین رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کا وکٹ بھی شہباز گل کو ملا۔ اس کے بعد سائی سدرشن 14 گیندوں پر 20 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ان کا وکٹ بھی ہسارنگا کو ملا۔ ٹیم نے 95 رنوں پر 4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا نے ٹیم کو سنبھالا۔ 100 رن 14ویں اوور میں پورے ہوئے۔

      گجرات ٹائٹنس کو آخری 30 گیندوں پر 58 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ ہاتھ میں تھے۔ 16ویں اوور میں محمد سراج نے 15 رن دیئے۔ اب 24 گیندوں پر 43 رن بنانے تھے۔ 17ویں اوور میں ہرشل پٹیل نے سات رن دیئے۔ 18واں اوور جوس ہیزل ووڈ نے ڈالا۔ راہل تیوتیا نے اس اوور میں چھکا اور چوکا لگایا۔ ڈیوڈ ملر نے بھی چوکا لگایا۔ اس اوور میں کل 17 رن بنے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: