اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: ہاردک پانڈیا اور راشد خان کو ملیں گے 15-15 کروڑ، احمد آباد نے تین کھلاڑی فائنل کئے

    آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے آئندہ ماہ میگا آکشن ہونا ہے۔ اس سے پہلے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑنا ہے۔ احمد آباد فرنچائزی (Ahmedabad franchises) کے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ ٹیم نے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کے علاوہ آئی پی ایل 2021 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) اور سن رائزرس حیدرآباد (SRH) سے کھیلنے والے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی تنخواہ میں چار کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے آئندہ ماہ میگا آکشن ہونا ہے۔ اس سے پہلے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑنا ہے۔ احمد آباد فرنچائزی (Ahmedabad franchises) کے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ ٹیم نے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کے علاوہ آئی پی ایل 2021 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) اور سن رائزرس حیدرآباد (SRH) سے کھیلنے والے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی تنخواہ میں چار کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس بار ٹی20 میں لیگ میں 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں 8 پرانی ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا تھا۔ 22 جنوری تک نئی ٹیموں کو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔

      کرک انفو کی خبر کے مطابق، احمد آباد نے ہاردک پانڈیا کے علاوہ شبھمن گل (Shubman Gill) اور افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ شبھمن گل گزشتہ سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیلے تھے۔ حالانکہ ٹیم نے انہیں ریٹین نہیں کیا تھا۔ وہیں راشد خان لمبے وقت تک سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ رہے تھے، لیکن اس سال انہوں نے ٹیم کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہاردک پانڈیا اور راشد خان کو 15-15 کروڑ روپئے ملیں گے۔ گزشتہ سیزن میں ہاردک پانڈیا کو 11 جبکہ راشد خان کو 9 کروڑ روپئے ملے تھے۔ اس طرح سے ہاردک پانڈیا کو 4 جبکہ راشد خان کو 6 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل کو آئی پی ایل 2021 میں 1.8 کروڑ روپئے ملے تھے۔ احمد آباد نے انہیں 7 کروڑ میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔

      ہاردک پانڈیا کو کرنا ہوگا کمال

      ہاردک پانڈیا کی کارکردگی گزشتہ کچھ وقت سے اچھا نہیں رہی۔ اس وجہ سے موجودہ سیزن میں ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے انہیں ریٹین نہیں کیا تھا۔ آئی پی ایل 2021 میں ہاردک پانڈیا نے 11 اننگوں میں 127 رن بنائے تھے۔ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔ اسٹرائیک ریٹ 113 کا تھا۔ ہاردک پانڈیا کے اوور آل ٹی20 کیریئر کو دیکھیں تو انہوں نے 147 اننگوں میں 2797 رن بنائے ہیں۔ 8 نصف سنچری بھی لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 142 کا ہے۔

      آشیش نہرا کوچ تو کرسٹن ہیں مینٹار

      سابق تیز گیند باز آشیش نہرا ٹیم کے چیف کوچ بن گئے ہیں۔ وہیں انگلینڈ کے سابق بلے باز وکرم سولنکی کرکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کرسٹن (Gary Kirsten) کو مینٹار کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یعنی ایک طرح سے ٹیم نے اپنا کور گروپ تیار کرلیا ہے۔ ٹیم پہلی بار ٹی20 لیگ میں اتر رہی ہے۔ 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں میگا آکشن ہوگا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: