ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2022 (آئی پی ایل 2022) میں آج ڈبل ہیڈر کے تحت دوسرا مقابلہ لکھنو سپر جائنٹس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پلے آف میں جانے کی امیدوں کو بنائے رکھنے کے لئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے لئے یہ مقابلہ اہم ہے۔ دوسری طرف لکھنو کی ٹیم اس کو میچ جیت درج کرکے آخری چار کی طرف ایک اور قدم بڑھانا چاہے گی۔ لکھنو اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے۔ وہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے سے صرف دو قدم دور ہے۔ کے ایل راہل کی کپتانی میں لکھنو سپر جائنٹس نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ آج کھیلے جانے والے میچ سے پہلے سابق کرکٹر عرفان پٹھان اور سریش رینا نے کے ایل راہل کی جم کر تعریف کی ہے۔
اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہا کہ موجودہ وقت میں ’کے ایل راہل ہندوستان کے سب سے بہترین بلے باز ہیں‘۔ ان کے مطابق، ’کے ایل اسمارٹ بیٹر ہیں۔ وہ کسی بھی پوزیشن پر بلے بازی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے یہ کام کیا ہے۔ کسی بھی پوزیشن پر کوئی کرکٹر تبھی بلے بازی کرسکتا ہے، جب وہ باصلاحیت ہو۔ وہ ہندوستان کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں۔
سریش رینا نے کہا- بیسٹ مائنڈ سیٹ
اس دوران چنئی سپرکنگس کے سابق بلے باز اور مسٹر آئی پی ایل کے نام مشہور سریش رینا نے بھی کے ایل راہل کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ’کے ایل راہل کی سب سے اچھی ذہنیت ہے۔ وہ بہت مثبت ذہنیت کے ساتھ بلے بازی کر رہے ہیں۔ وہ نایاب شاٹ کھیل رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے بہترین دور میں ہیں‘۔ سریش رینا کے مطابق، ’وہ اس سیزن میں اپنی بلے بازی میں کچھ نیا کر رہے ہیں۔ وہ گیند بازوں کے دماغ سے کھیلتے ہیں اور انہیں بھنساتے ہیں۔ وہ گیند بازوں کو اس ایریا میں گیند کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جہاں پر وہ زبردست اسٹروک لگاسکیں‘۔
آئی پی ایل 2022 میں کے ایل راہل
انڈین پریمیئر لیگ 2022 (آئی پی ایل 2022) میں کے ایل راہل نے اب تک شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ وہ 10 میچوں میں 451 رن بناچکے ہیں۔ اس سیزن میں کے ایل راہل نے 2 سنچری اور 2 نصف سنچری لگائی ہیں۔ 15ویں سیزن میں ان سے زیادہ رن صرف جوس بٹلر نے بنائے ہیں۔ کے ایل راہل پرپل کیپ کی ریس میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کا آنے والے میچوں میں اگر اسی طرح کارکردگی جاری رہی تو لکھنو کی ٹیم خطاب کی مضبوط دعویدار بن جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔