پنے: کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2022 میں تیسری جیت درج کی۔ وینکٹش ایئر نے نصف سنچری لگائی تو آخری اووروں میں پیٹ کمنس نے طوفانی اننگ کھیلی۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ (IPL 2022) کے 14ویں مقابلے میں ممبئی انڈینس کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 4 میچوں میں تیسری جیت ہے۔ ٹیم ٹیبل میں نمبر-1 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں ممبئی کی مسلسل تیسری ہار ہے۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 161 رنوں کا بہترین اسکور بنایا۔ جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ہدف کو 16 اوور میں حاصل کرلیا۔ پیٹ کمنس نے 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 56 رن بنائے اور ٹیم کو دلچسپ جیت دلائی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ اجنکیا رہانے 11 گیندوں پر 7 رن بناکر تیز گیند باز ٹائمل ملس کا شکار بنے۔ اس کے بعد اترے کپتان شرے یس ایئر بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 6 گیندوں پر 10 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ دو چوکے لگائے۔ ان کا وکٹ ڈینیل سیمس کو ملا۔ 6 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 2 وکٹ پر 35 رن تھا۔
بلنگس
2 چھکے لگاکر لوٹےنمبر-4 پر اترے سیم بلنگس نے کچھ اچھے شاٹ کھیلے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 17 رن بنائے اور دو چھکے لگائے۔ تیسرے وکٹ کے لئے انہوں نے وینکٹیش ایئر کے ساتھ 32 رن جوڑے۔ بلنگس کا وکٹ لیگ اسپنر مروگن اشون کو ملا۔ اننگ میں ایئر کھل کر نہیں کھیل پا رہے تھے۔ اس درمیان نتیش رانا 7 گیندوں پر 8 رن بناکر اشون کو دوسرا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھیں۔راجستھان رائلس کو بڑا جھٹکا، 2 کروڑ کا گیند باز صرف ایک میچ کھیل کر IPL-2022 سے باہر13ویں اوور میں 100 رن ہوئے پورےکولکاتا نائٹ رائیڈرس کے 100 رن 13ویں اوور میں پورے ہوئے اور 4 وکٹ گرا تھا۔ ٹیم کو آخری 7 اوور میں 61 رن بنانے تھے۔ 14ویں اوور میں ملس نے آندرے رسیل کو آوٹ کرکے ممبئی کو بڑی کامیابی دلائی۔ آندرے رسیل نے 5 گیند پر 11 رن بنائے۔ ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں 35 رن بنانے تھے اور 5 وکٹ باقی تھے۔ ایئر اور پیٹ کمنس کریز پر تھے۔
کمنس نے کھیلی طوفانی اننگپیٹ کمنس نے طوفانی اننگ کھیل کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو جیت دلائی۔ انہوں نے 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 56 رن بنائے۔ 4 چوکا اور 6 چھکا لگایا۔ یعنی 52 رن تو انہوں نے صرف باونڈری سے بنائے۔ اسٹرائیک ریٹ 373 کا رہا۔ ایئر 41 گیندوں پر 50 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 6 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔