உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: کے کے آر کو مسلسل 5 شکست کے بعد نصیب ہوئی جیت، رانا-رنکو کی اننگ راجستھان پر بھاری

    IPL 2022: کے کے آر کو مسلسل 5 شکست کے بعد نصیب ہوئی جیت

    IPL 2022: کے کے آر کو مسلسل 5 شکست کے بعد نصیب ہوئی جیت

    نتیش رانا (Nitish Rana) اور رنکو سنگھ نے نصف سنچری شراکت کرکے آخر کار کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو جیت دلائی۔ ٹیم کو مسلسل 5 شکست کے بعد جیت ملی ہے۔ اسی کے ساتھ اس کے پلے آف کی امید برقرار ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: نتیش رانا (Nitish Rana) اور رنکو سنگھ نے نصف سنچری شراکت کرکے آخر کار کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو جیت دلائی۔ ٹیم کو مسلسل 5 شکست کے بعد جیت ملی ہے۔ اسی کے ساتھ اس کے پلے آف کی امید برقرار ہے۔ آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے 47ویں مقابلے میں پیر کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 10 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔

      راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 152 رنوں کا اسکور بنایا۔ کپتان سنجو سیمسن نے سیزن کی دوسری نصف سنچری لگائی۔ جواب میں کے کے آر نے ہدف کو 19.1اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ نتیش رانا نے محتاط کے ساتھ اننگ کھیلی۔ راجستھان کی یہ 10 میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز ایرون فنچ صرف 4 رن بناکر تیز گیند باز کلدیپ سین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

      دوسرے سلامی بلے باز بابا اندرجیت بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 15 رن بناکر پرسدھ کرشنا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ 32 رن پر 2 وکٹ گرنے کے بعد کپتان شرے یس ایئر اور نتیش رانا نے ٹیم کو سنبھالا۔ انہوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 60 رن جوڑے۔ شرے یس ایئر 32  گیندوں پر 34 رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔ انہوں نے 3 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

      14ویں اوور میں 100 رن پورے ہوئے

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے 100 رن 14ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ٹیم کو آخری 30 گیندوں پر 46 رن بنانے تھے اور 7 وکٹ ہاتھ میں تھے۔ 16واں اوور کلدیپ سین نے پھینکا۔ نتیش رانا نے چھکا لگایا، لیکن اوور میں صرف 7 رن ہی بنے۔ 17واں اوور پرسدھ کرشنا نے ڈالا۔ انہوں نے 8 رن دیئے۔ اب 18 گیندوں پر 31 رن بنانے تھے۔ 18 واں اوور لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ڈالا۔ پہلی دو گیندوں پر رنکو سنگھ نے دو چوکے لگائے۔ اوور میں 13 رن بنے۔

      12 گیندوں پر 18 رنوں کی ضرورت

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 12 گیندوں پر 18 رن بنانے تھے۔ 19واں اوور پرسدھ کرشنا نے پھینکا۔ اوور میں 17 رن بنے۔ اب 6 گیندوں پر صرف ایک رن بنانے تھے۔ آخری اوور کلدیپ سین نے ڈالا۔ پہلی گیند پر رانا نے چھکا لگاکر جیت دلائی۔ رانا 37 گیندوں پر 48 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 3 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ وہیں رنکو سنگھ نے بھی 23 گیندوں پر ناٹ آوٹ 42 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ 6 چوکا، 2 چھکا لگایا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 38 گیندوں پر 66 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: