உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: کولکاتا نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنئی سپرکنگس کو روندا، دھونی کی نصف سنچری بھی رائیگاں

    IPL 2022: کولکاتا نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنئی سپرکنگس کو روندا

    IPL 2022: کولکاتا نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنئی سپرکنگس کو روندا

    IPL 2022 1st Match: شرے یس ایئر (Shreyas Iyer) کی قیادت میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے موجودہ سیزن میں شاندار آغاز کیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے افتتاحی میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      ممبئی: شرے یس ایئر (Shreyas Iyer) کی قیادت میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے موجودہ سیزن میں شاندار آغاز کیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے افتتاحی میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر صرف 131 رن بناسکی تھی۔ مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) نے ناٹ آوٹ 50 رن بنائے۔ حالانکہ چنئی سپرکنگس کی شکست کے بعد ایم ایس دھونی کی نصف سنچری بھی رائیگاں ہوگئی۔

      جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ہدف کو 18.3 اوور میں 4 وکٹ کے ںقصان پر حاصل کرلیا۔ اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane)، 44 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ آئی پی ایل 2021 میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ ہوئے تھے اور سبھی میچ چنئی سپرکنگس نے جیتے تھے۔ اس طرح سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری کے کے آر نے اچھی شروعات کی۔ اجنکیا رہانے اور وینکٹیش ایئر نے پہلے وکٹ کے لئے 6.2 اوور میں 43 رن جوڑے۔ ایئر 16 گیندوں پر 16 رن بناکر ڈیون براوو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے دو چوکے لگائے۔ نمبر-3 پر اترے نتیش رانا نے اجنکیا رہانے کا اچھا ساتھ دیا۔ ٹیم کے 50 رن 8ویں اوور میں پورے ہوئے۔ نتیش رانا 17 گیندوں پر 21 رن بناکر ڈیون براوو کا ہی شکار ہوئے۔ ٹیم نے دوسرا وکٹ 76 رن کے مجموعی اسکور پر گنوایا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: وراٹ کوہلی نے کیوں چھوڑی RCB کی کپتانی؟ بتائی بڑی وجہ

      اجنکیا رہانے نے 7 باونڈری لگائی

      سلامی بلے باز اجنکیا رہانے 44 رن بناکر  بائیں ہاتھ کے اسپنر مچیل سیٹنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 6 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ گزشتہ کافی وقت سے ان کے فارم کو لے کر سوال اٹھائے جا رہے تھے، لیکن انہوں نے ٹی20 لیگ میں اچھی شروعات کی ہے۔ سیم بلنگس 21 گیند پر 25 رن بناکر ڈیون براوو کا تیسرا شکار بنے۔ انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان شرے یس ایئر 20 گیند پر 20 رن اور شیلڈن جیکسن 3 گیند پر 3 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، اب غیرملکی کھلاڑی کے سہارے نہیں ہے کوئی ٹیم

      کپتان رویندر جڈیجہ رہے ناکام

      اس سے قبل شرے یس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے 61 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد کپتان رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) اور ایم ایس دھونی نے ناٹ آوٹ 70 رن جوڑ کر اسکور کو 130 رن کے پار پہنچایا۔ رویندر جڈیجہ 28 گیندوں پر 26 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگایا۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے بھی کم رہا۔ وہ پورے مقابلے میں فارم میں نہیں نظر آئے۔



      کولکاتا نائٹ رائیڈرس (پلیئنگ الیون): وینکٹیش ایئر، اجنکیا رہانے، شرے یس ایئر (کپتان)، نتیش رانا، سیم بلنگس (وکٹ کیپر)، آندرے رسیل، سنیل نرائن، شیلڈن جیکسن، امیش یادو، شیوم ماوی اور ورون چکرورتی۔

      چنئی سپرکنگس (پلیئنگ الیون): ریتو راج گائیکواڑ، ڈیوون کانوے، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، رویندر جڈیجہ (کپتان)، شیوم دوبے، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ڈیون براوو، مشیل سینٹنر، ایڈم ملنے اور تشار دیش پانڈے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: