உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    12 میچ میں 20 کھلاڑی، ہر مقابلے میں بدلی پلیئنگ الیون، کیا سلیکشن میں دخل اندازی سے ہوا KKR کا برا حال

    آئی پی ایل 2022 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

    آئی پی ایل 2022 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

    آئی پی ایل 2022 سے جلد باہر ہونے کی دہلیز پر کھڑی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی امیدیں اب بالکل دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ گزشتہ سال کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم فائنل کھیلی تھی، لیکن اس بار تو پلے آف میں پہنچنے کے لئے یہ ٹیم جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بہت سارے رسوئیے شوربا خراب کر دیتے ہیں، یہ صدیوں پرانی کہاوت آئی پی ایل 2022 سے جلدی باہر ہونے کی دہلیز پر کھڑی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ گزشتہ سال کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم فائنل کھیلی تھی، لیکن اس بار تو پلے آف میں پہنچنے کے لئے یہ ٹیم جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ایک دن پہلے ممبئی انڈینس کو 52 رنوں سے شکست دے کر ضرور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے اپنی امیدوں کو بنائے رکھا ہے، لیکن یہاں سے آگے ایک ہار ٹیم کا کھیل خراب کر دے گی۔

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس گزشتہ کچھ مقابلوں سے پٹری پر اترتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف ملی جیت کے بعد کپتان شرے یس ایئر نے پرزنٹیشن سیریمنی میں ٹیم سلیکشن میں سی ای او کی حصہ داری کی بات کہہ کر تو پورا پٹارہ ہی کھول دیا۔ یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ٹیم منیجمنٹ، خاص طور پر لمبے وقت سے فرنچائزی کے سی ای او ٹیم چننے میں ضرورت سے زیادہ مداخلت کر رہے ہیں؟ آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں کے کے آر کی مشکلات کا ثبوت یہ ہے کہ اب تک 12 مقابلوں میں 20 کھلاڑی کھیل چکے ہیں اور شاید ہی کوئی مقابلہ ہوگا، جب پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اسی وجہ سے ٹیم ٹورنا منٹ میں سیٹ ہی نہیں ہوپائی۔

      ممبئی انڈینس کے خلاف مقابلے کے بعد، کپتان شرے یس ایئر سے پوچھا گیا کہ پلیئنگ الیون میں اتنی تبدیلی پر کھلاڑی کیا سوچتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا، ’یہ حقیقت میں مشکل ہوتا ہے کہ ہم کھلاڑیوں سے کہیں کہ آپ اگلے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ کوچ اور کئی بار سی ای او بھی واضح طور پر ٹیم سلیکشن میں شامل ہوتے ہیں۔ حالانکہ ہر کھلاڑی سلیکشن کو اچھی طرح لیتا اور یہ مانتا ہے کہ اس نے اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کی۔

      ایئر نے اشاروں اشاروں میں KKR کا راز کھولا

      شرے یس ایئر کے ٹیم سلیکشن سے متعلق دیئے اس بیان کو الگ کرکے بھی دیکھیں تو ایسا لگے گا کہ اس سے ٹیم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ تاہم شرے یس ایئر نے کہیں نہ کہیں ٹیم کے اندر چل رہی رسہ کشی کو اشاروں اشاروں میں سامنے لا دیا ہے۔ وہ بھلے ہی بعد میں یہ کہہ دیں کہ میرے بیان کو ضمن سے باہر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تھنک ٹینک میں شامل رکن ایک رائے نہیں رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے ٹیم غیر متوازن نظر آرہی ہے اور اس کی کارکردگی بھی مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

      کے کے آر کے سی ای او ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتے

      جب کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سی ای او وینکی میسور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹیم سلیکشن کے معاملے میں ‘مداخلت‘ کرتے ہیں تو میسور نے اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم منیجمنٹ سے وابستہ ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شرے یس ایئر کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: