உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: آئی پی ایل 2022 کا پورا شیڈول آیا سامنے، ایم ایس دھونی کھیلیں گے افتتاحی مقابلہ

    آئی پی ایل 2022 کا پورا شیڈول آیا سامنے، ایم ایس دھونی کھیلیں گے افتتاحی مقابلہ

    آئی پی ایل 2022 کا پورا شیڈول آیا سامنے، ایم ایس دھونی کھیلیں گے افتتاحی مقابلہ

    IPL 2022: آئی پی ایل 2022 کو لے کر بی سی سی آئی (BCCI) تیاری میں مصروف ہے۔ ٹی-20 لیگ کی شروعات اپریل کے پہلے ہفتے سے ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے میگا آکشن (Mega Auction) بھی ہونا ہے۔ موجودہ سیزن سے 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔ چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) ٹورنا منٹ کی دفاعی چمپئن بھی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کا شیڈول تقریباً طے ہوگیا ہے۔ ٹی-20 لیگ کے نئے سیزن کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے سے ہوسکتا ہے۔ ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کی قیادت میں چنئی سپر کنگس (Chennai Super Kings) نے آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کا خطاب جیتا تھا۔ ایسے میں دفاعی چمپئن ہونے کے ناطے افتتاحی میچ میں اسے ہی موقع ملے گا۔ موجودہ سیزن سے 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔ دو نئی ٹیموں کے بڑھنے سے میچ کی تعداد 60 سے بڑھ کر 74 ہوجائے گی۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ ٹی-20 لیگ کا پورا سیزن اس بار ملک میں ہی منعقد کیا جائے گا۔

      آئی پی ایل 2022 کی تیاریوں میں مصروف ہے بی سی سی آئی

      آئی پی ایل 2022 کو لے کر بی سی سی آئی تیاری میں مصروف ہے۔ ٹی-20 لیگ کی شروعات اپریل کے پہلے ہفتے سے ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے میگا آکشن بھی ہونا ہے۔ موجودہ سیزن سے 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔ چنئی سپرکنگس ٹورنا منٹ کی دفاعی چمپئن بھی ہے۔

      کرک بز کی خبر کے مطابق، آئی پی ایل 2022 کا آغاز 2 اپریل سے ہوسکتا ہے۔ پہلا میچ چنئی (Chennai) میں کھیلا جائے گا۔ میچ بڑھنے سے اس بار لیگ 60 دن سے زیادہ وقت تک چل سکتی ہے۔ فائنل مقابلہ 4 یا 5 جون کو کھیلا جاسکتا ہے۔ حالانکہ سبھی ٹیموں کو پہلے کی طرح 14-14 مقابلے ہی کھیلنے ہوں گے۔ 7 مقابلے گھر میں اور 7 مقابلے گھر کے باہر کھیلنے ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹیم انڈیا کے لئے ’حلال‘ گوشت پر چھڑی بحث، جانیں کیا ہے اس کا مطلب؟


      ممبئی انڈینس سے ہوسکتا ہے مقابلہ

      افتتاحی مقابلے میں چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا، حالانکہ اس پر فیصلہ اب تک نہیں ہوا ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ پہلے کی طرح اس کا مقابلہ سخت حریف ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) سے ہوسکتا ہے۔ روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت میں ممبئی انڈینس نے سب سے زیادہ 5 بار ٹی-20 لیگ کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ چنئی سپرکنگس نے 4 بار خطاب جیتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: