உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: کے ایل راہل کی طوفانی اننگ کی بدولت پر لکھنو کی 7ویں جیت، دہلی کی 5ویں جیت

    IPL 2022: کے ایل راہل کی طوفانی اننگ کی بدولت پر لکھنو کی 7ویں جیت

    IPL 2022: کے ایل راہل کی طوفانی اننگ کی بدولت پر لکھنو کی 7ویں جیت

    لکھنو سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2022 میں 7ویں جیت درج کی۔ ٹیم نے ٹی20 لیگ کے 45ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو 6 رنوں سے شکست دی۔ کپتان کے ایل راہل نے ایک اور نصف سنچری اننگ کھیلی۔

    • Share this:
      ممبئی: کے ایل راہل (KL Rahul) نے آئی پی ایل 2022 میں بلے کے علاوہ بطور کپتان بھی شاندار کارکردگی کی ہے۔ ٹی20 لیگ (IPL 2022) کے ایک میچ میں لکھنو سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلس کو 6 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 10 میچوں میں ساتویں جیت ہے۔ ٹیم ٹیبل میں تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ وہیں دہلی کو پانچویں شکست ملی۔ اس نے 9 ویں میں اب تک صرف 4 مقابلے ہی جیتے ہیں۔ کے ایل راہل کی طوفانی 77 رنوں کی بدولت پر لکھنو نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ پر 195 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ دیپک ہڈا نے بھی نصف سنچری لگائی۔ جواب میں دہلی کی ٹیم 7 وکٹ پر 189 رن ہی بناسکی۔ کپتان رشبھ پنت نے 44 رنوں کی اچھی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

      ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات بے حد ہی خراب رہی تھی۔ ٹیم نے 13 رنوں کے اندر دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ پرتھوی شا 5 رن بناکر تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ وہیں ڈیوڈ وارنر 3 رن بناکر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد رشبھ پنت اور مشیل مارش نے ٹیم کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لئے 60 رن جوڑے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      9 سال تک کرکٹ کے لئے نہیں دیکھی گھر کی شکل، اب IPL میں کیا شاندار ڈیبیو

      مارش نہیں تھے آوٹ، لیکن کی غلطی

      مشیل مارش نے 20 گیندوں پر 37 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ 3 چوکا اور 3 چھکا لگایا۔ ان کا وکٹ آف اسپنر کرشنپا گوتم کو ملا۔ کیچ وکٹ کیپر ڈی کاک نے پکڑا۔ تاہم رپلے سے واضح تھا کہ گیند بلے سے نہیں لگی تھی، لیکن مارش نے ریویو نہیں لیا۔ للت یادو صرف تین رن بناکر لیگ اسپنر روی بشنوئی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد رشبھ پنت کو محسن خان نے آوٹ کیا۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 44 رن بنائے۔ 7 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ٹیم نے 120 کے اسکور پر 5 بڑے وکٹ گنوا دیئے تھے۔

      پاویل نہیں کھیل سکے بڑی اننگ

      دہلی کو آخری 36 گیندوں پر 72 رن بنانے تھے۔ روومین پاویل اور اکشر پٹیل کریز پر تھے۔ 15ویں اوور میں بشنوئی نے 11 رن دیئے۔ 16ویں اوور میں جیسن ہولڈر نے 11 رن بنے۔ اب 24 گیندوں پر 50 رنوں کی ضرورت تھی۔ 17ویں اوور کی پہلی گیند پر محسن خان نے لکھنو کو بڑی کامیابی دلائی۔ پاویل 21 گیندوں پر 35 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ 3 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ اسی اوور میں شاردل بھی ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اوور میں صرف 4 رن بنے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: