உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     IPL 2022: راہل کا طوفان اور ممبئی کو ملی مسلسل 8ویں شکست، روہت شرما کے لئے ٹورنا منٹ اب محض رسم

     IPL 2022: راہل کا طوفان اور ممبئی کو ملی مسلسل 8ویں شکست

     IPL 2022: راہل کا طوفان اور ممبئی کو ملی مسلسل 8ویں شکست

    IPL 2022: ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل 2022 میں مسلسل آٹھویں شکست ملی۔ لکھنو سپر جائنٹس نے اسے ایک مقابلے میں 36 رنوں سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ روہت شرما کی کپتانی والی 5 بار کی چمپئن ٹیم ممبئی کا پلے آف میں پہنچنا اب ممکن ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی آئی پی ایل 2022 میں خراب کارکردگی جاری ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں اتوار کو اسے مسلسل آٹھویں شکست ملی ہے۔ لکھنو سپر جائنٹس نے ایک مقابلے میں (LSG vs MI) اسے 36 رنوں سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت والی پانچ بار کی چمپئن ٹیم ممبئی کا پلے آف میں پہنچنا اب ناممکن ہے۔ یعنی اس کے بچے 6 میچ محض رسومات ہی ہیں۔

      لکھنو نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 168 رنوں کا بہترین اسکور کھڑا کیا۔ کپتان کے ایل راہل نے ناٹ آوٹ 103 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ یہ ان کی موجودہ سیزن کی دوسری سنچری ہے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ پر 132 رن ہی بناسکی۔ یہ لکھنو کی 8 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔ ٹیم پہلی بار ٹورنا منٹ میں اتر رہی ہے۔ ٹیم 10 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کو کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے ٹھیک شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 7.1 اوور میں 49 رن جوڑے۔ حالانکہ ایشان کشن آوٹ آف فارم میں نظر آئے۔ وہ 20 گیندوں پر صرف 8 رن بناسکے۔ وہ ایک بھی باونڈری نہیں لگا سکے۔ ان کا وکٹ روی بشنوئی کو ملا۔ نمبر-3 پر اترے ڈیوالڈ بریوس پانچ گیندوں پر تین رن بناکر محسن خان کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادو بھی ناکام رہے۔ وہ 7 گیندوں پر 7 رن بناکر آیوش بدونی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ٹیم نے 58 رنوں پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: چار بار کی چمپئن کے لئے ہر حال میں جیت ضروری، سامنے پنجاب کنگس کی بھی تیاری پوری

      کنال پانڈیا نے دیا بڑا جھٹکا

      روہت شرما اچھی لے میں نظر آرہے تھے۔ تاہم بائیں ہاتھ کے اسپنر کنال پانڈیا کو ان کی اننگ کو بڑا نہیں ہونے دیا۔ وہ 31 گیندوں پر 39 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد تلک ورما اور کیرون پولارڈ نے ٹیم کو سنبھالا۔ تلک ورما نے 14 ویں اوور میں روی بشنوئی کے اوور میں دو چھکے لگائے۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں 71 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ باقی تھے۔

      تلک ورما نے کھیلی اچھی اننگ

      16 واں اوور ہولڈر نے ڈالا۔ تلک ورما نے دو چوکے سمیت 12 رن بٹورے۔ 17واں اوور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان نے ڈالا اور انہوں نے اس اوور میں 9 رن دیئے۔ اب ممبئی کو 18 گیندوں پر 50 رن بنانے تھے۔ ہولڈر کے 18 ویں اوور میں 6 رن بنے اور تلک ورما کابڑا وکٹ حاصل کیا۔ تلک ورما نے 27 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اسی کے ساتھ ان کے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں 250 رن بھی پورے ہوئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: