نئی دہلی:آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی(ipl auction live updates) آج ہونے جا رہی ہے۔ اس بار لیگ میں ممبئی انڈینز، چنئی سوپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز، پنجاب کنگز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی کیپٹلز سمیت لکھنؤ سوپر جائنٹس(Lucknow Super Giants) اور گجرات ٹائٹنز(Gujarat Titans) حصہ لے رہے ہیں۔ نئی ٹیم آئی پی ایل میگا نیلامی(new team ipl mega auction ) میں حصہ لے گی۔ بنگلور میں 2 روزہ آئی پی ایل میگا نیلامی 2022 میں مجموعی طور پر 590 کھلاڑی قسمت آزمائی کرتے نظر آئیں گے۔ بنیادی قیمت ipl most expensive players list)کا سلیب 2 کروڑ روپے، 1.5 کروڑ روپے، 1 کروڑ روپے، 75 لاکھ روپے، 50 لاکھ روپے، 40 لاکھ روپے، 30 لاکھ روپے اور 20 لاکھ روپے ہے۔
آئی پی ایل 2022 میگا ٓٓکشن کے لئے مجموعی طور پر 1214 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کرایا تھا۔ 2 دن کی آئی پی ایل نیلامی کے بعد سبھی فرنچائزیوں کی آئی پی ایل ٹیم 2022 پوری ہوگی۔
یہ بی سی سی آئی کی آخری نیلامی ہوگی کیونکہ وہ اسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ زیادہ تر فرنچائزز اپنے مستقل امتزاج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتیں۔ پہلے دن 161 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی جبکہ دوسرے دن ’’باقی کھلاڑیوں کے انتخاب‘‘ کا ’’فوری عمل‘‘ ہوگا۔ نیلامی میں جنوبی افریقہ کے 43 سالہ عمران طاہر سب سے عمردراز کھلاڑی ہیں اور افغانستان کے 17 سالہ نور احمد سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
IPL Auction 2022 date timing: آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے لئے میگا ااکشن کا انعقاد 12-13 فروری کو صبح 11 بجے سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔
آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کب ہوگی؟آئی پی ایل 2022 کی نیلامی 12 اور 13 فروری (ہفتہ اور اتوار) کو ہوگی۔
آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کہاں ہوگی؟آئی پی ایل 2022 کی نیلامی بنگلور میں ہوگی۔
آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کس وقت شروع ہوگی؟آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کا شیڈول دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔
آپ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کا لائیو ٹیلی کاسٹ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ٹی وی ناظرین اسٹار اسپورٹس چینل پر نیلامی کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
آپ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کی لائیو اسٹریمنگ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟لائیو سٹریمنگ OTT پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار(Hotstar) پر ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔