உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جانئے کب ہوگی کھلاڑیوں کی نیلامی،  IPL 2022 Mega Auction پر آیا بڑا اپڈیٹ

    IPL 2022 Mega Auction: یہ نیلامی کب ہوگی۔ اسے لیکر بڑا اپڈیٹ آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2022 کیلئے میگا آکشن دسمبر کے آخر یا جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ تمام آٹھ فرنچائزز کو برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست (IPL 2022 Players Retention List) آج یعنی منگل تک بی سی سی آئی کو سونپنی ہوگی۔

    • Share this:
      آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں 8 کے بجائے 10 ٹیمیں لیگ میں کھیلتی نظر آئیں گی۔ اس کیلئے میگا آکشن (IPL 2022 Mega Auction) ہونا ہے۔ یہ نیلامی کب ہوگی۔ اسے لیکر بڑا اپڈیٹ آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2022 کیلئے میگا آکشن دسمبر کے آخر یا جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ تمام آٹھ فرنچائزز کو برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست (IPL 2022 Players Retention List) آج یعنی منگل تک بی سی سی آئی کو سونپنی ہوگی۔ اس کے بعد، کرکٹ بورڈ آف انڈیا (BCCI) رسمی طور پر اس فہرست کو IPL ٹیموں کی تنخواہ پرس (IPL Teams Salary Purse) کے ساتھ جاری کرے گا۔

      ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2022 میگا آکشن دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں ہونے کا امکان ہے۔لیکن بی سی سی آئی (BCCI) نے ابھی تک اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ آئی پی ایل 2022 اگلے سال اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا اور فائنل جون کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔ ڈفینڈنگ چیمپئن چنئی سپر کنگز (CSK) اوپننگ میچ کھیل سکتی ہے۔ لیکن CSK پہلا میچ کس کے خلاف کھیلے گی، وہ ٹیم ابھی طے نہیں کر پائی ہے۔

      فرنچائزی زیادہ سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو رکھ سکتی ہے برقرار۔
      جہاں تک آئی پی ایل 2022 کے برقرار رکھنے (IPL 2022 Retention) کی بات ہے ہر فرنچائز زییادہ سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ ٹیمیں چاہیں تو تمام کھلاڑیوں کو رلیز بھی کر سکتی ہیں۔ اگر فرنچائزی زیادہ سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کے پاس دو آپشن ہوں گے۔ پہلا یہ کہ وہ تین ہندوستانی اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کو برقرار رکھے یا دو ہندوستانی اور اتنے ہی غیر ملکی کھلاڑی اپنے ساتھ جوڑے رکھے۔

      دو نئی فرنچائززی نیلامی سے قبل 3 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
      نیلامی کے لیے ایک ٹیم کا پرس 90 کروڑ کا ہے۔ پہلے سے موجود آٹھ ٹیموں کو آج برقرار رکھنے کے لیے 4 کھلاڑیوں کے نام سونپنے ہوں گے۔ 2 نئی فرنچائزی احمد آباد اور لکھنؤ کو بھی آئی پی ایل 2022 میں شامل کیا جائے گا۔ آٹھ فرنچائززی کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے بعد باقی کھلاڑیوں کو پول میں ڈال دیا جائے گا اور نیلامی سے قبل دو نئی فرنچائززی 3 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکیں گی۔

      دھونی اور جڈیجہ کو اپنے ساتھ رکھ سکتی ہے سی ایس کے
      میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی سپر کنگز ایم ایس دھونی (MS Dhoni)، رویندر جڈیجہ ، رتوراج گائیکواڈ، معین علی کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ جب کہ رائل چیلنجرز بنگلور وراٹ کوہلی اور گلین میکسویل کو اپنے ساتھ جوڑے رکھ سکتی ہے۔ راجستھان رائلز اور سن رائزرس حیدرآباد فی الحال اپنے اپنے کپتان سنجو سیمسن اور کین ولیمسن کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

      ساتھ ہی ممبئی انڈینز کپتان روہت شرما اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو بھی اپنے ساتھ جوڑے رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم اس بارے میں فرنچائززی کی جانب سے ابھی تک باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: