نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں اب تک لکھنو سپر جائنٹس ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ پہلا سیزن ہونے کے باوجود اس ٹیم نے 12 میں سے 8 مقابلے جیتے ہیں، لیکن گجرات ٹائٹنس کے خلاف منگل کے روز لکھنو کو شرمناک شکست جھیلنی پڑی۔ گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 144 رن بنائے۔
جواب میں لکھنو کی پوری ٹیم 82 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ لکھنو کے بلے باز پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل پائے۔ اس شکست سے ٹیم کے مینٹار گوتم گمبھیر کافی ناراض نظر آئے۔ میچ کے بعد انہوں نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی جم کر کلاس لی۔ اس کا ویڈیو لکھنو سپر جائنٹس نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔
گوتم گمبھیر نے ویڈیو میں کہا، ’ہارنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ کرکٹ کے کھیل میں ایک ٹیم ہارتی ہے اور ایک جیتتی ہے۔ لیکن ہم نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف ہار مان لی تھی۔ ہم آج کے مقابلے بے حد کمزور تھے اور آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں، کمزوروں کی کوئی جگہ نہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور اچھی ٹیموں کو شکست دی ہے، لیکن آج کے مقابلے کو دیکھ کر لگا کہ ہمارے پاس کوئی گیم سینس ہی نہیں تھا۔ گجرات ٹائٹنس نے اس مقابلے میں اچھی گیند بازی کی، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے گیند بازوں سے ہی ایسی ہی امید ہوتی ہے اور ہم اسی طرح کے چیلنج کے لئے ہی دن رات پریکٹس کرتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں سبق لینا چاہئے۔
لکھنو کی ٹیم 82 رنوں پر ڈھیر ہوگئیلکھنو سپر جائنٹس کے خلاف پہلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس نے 144 رن بنائے تھے۔ گجرات کے لئے شبھمن گل کی نصف سنچری کو چھوڑ دیں، تو کوئی بلے باز بڑی اننگ نہیں کھیل پایا۔ جیت کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنو کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہل سستے میں آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٹیم کا مڈل آرڈر بھی بکھر گیا اور پوری ٹیم 13.5 اوور میں 82 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ راشد خان نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ یش دیال اور سائی کشور نے بھی 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات نے پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔