پنے: ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کو آئی پی ایل 2022 میں مسلسل پانچویں شکست ملی۔ ٹیم کو ایک مقابلے میں (MI vs PBKS) پنجاب کنگس نے 12 رنوں سے شکست دی۔ پنجاب کی پانچ میچوں میں تیسری جیت ہے۔ پنجاب کنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 198 رنوں کا اچھا اسکور بنایا تھا۔ شکھر دھون اور کپتان مینک اگروال نے نصف سنچری لگائی۔ جواب میں ممبئی انڈینس کی ٹیم 9 وکٹ پر 186 رن ہی بناسکی۔ ڈیوالڈ بریوس نے 25 گیندوں پر 49 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ تاہم وہ ٹیم کو جیت نیہں دلا سکے۔ ممبئی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے 10ویں نمبر پر ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم ایک بار پھر اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ کپتان روہت شرما 17 گیندوں پر 28 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ تین چوکے اور دو چھکا لگایا۔ اس درمیان ان کے ٹی20 میں 10 ہزار رن بھی پورے ہوئے۔ ایشان کشن صرف تین رن بناسکے۔ ٹیم نے 32 رنوں پر دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ڈیوالڈ بریوس اور تلک ورما نے تیسرے وکٹ کے لئے 84 رن جوڑے۔ بریوس 25 گیندوں پر 49 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ انہوں نے راہل چاہر کے ایک اوور میں مسلسل 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
2 رن آوٹ نے بدلا کھیلممبئی انڈینس کا اسکور ایک وقت تین وکٹ پر 131 رن تھا، لیکن اس کے بعد دو رن آوٹ نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ تلک ورما 20 گیندوں پر 36 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ تین چوکا اور دو چھکا لگایا۔ وہیں کیرون پولارڈ پھر نہیں چلے۔ تیز رن لینے کے چکر میں وہ 11 گیندوں پر 10 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اب ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 152 رن ہوگیا۔ ٹیم کو آخری تین اوور میں 33 رن بنانے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ٹی20 میں بنا نیا ریکارڈ، 6 گیندوں پر 6 وکٹ گرے، 23 سال کے اسپنر نے دیئے 5 جھٹکے، ویڈیوسوریہ کمار کے آوٹ ہوتے ہی میچ ختم18ویں اوور میں ارش دیپ سنگھ نے صرف پانچ رن دیئے۔ اب ممبئی کو دو اوور میں 28 رن بنانے تھے۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر سوریہ کمار نے کگیسو رباڈا پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر دو رن بنایا۔ تیسری گیند پر انہوں نے رن نہیں لیا۔ چوتھی گیند پر ان کے آوٹ ہوتے ہی میچ ختم ہوگیا۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 43 رن بنائے۔ آخری اوور میں اوڈین اسمتھ نے تین وکٹ حاصل کئے۔
اس سے پہلے پنجاب کنگس کی طرف سے شکھر دھون نے 50 گیندوں پر 70 رن اور مینک اگروال نے 32 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 97 رنوں کی بڑی شراکت کی۔ آخر میں جمیش شرما نے 15 گیندوں پر ناٹ آوٹ 30 رن بنائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔