ممبئی: ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کے لئے آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میں پہنچنے کا انتظار بڑھ گیا ہے۔ ٹی20 لیگ کے 15ویں سیزن کے (IPL 2022) 51ویں مقابلے میں جمعہ کو ممبئی انڈینس گجرات کو دلچسپ مقابلے میں 5 رن سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 11 میچوں میں تیسری شکست ہے۔ میچ میں ممبئی انڈینس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 177 رن بنائے تھے۔ جواب میں گجرات کی ٹیم 5 وکٹ پر 172 رن ہی بناسکی۔ اسے آخری اوور میں 9 رن بنانے تھے، لیکن سیمس نے صرف تین رن دیئے۔ ردھمان ساہا اور شبھمن گل نے نصف سنچری لگائی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔ یہ ممبئی انڈیسن کی 10 میچوں میں دوسری جیت ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس نے بے حد اچھی شروعات کی۔ سلامی بلے باز شبھمن گل اور ردھمان ساہا دونوں نے نصف سنچری لگائی۔ ٹیم نے 11 اوور میں 100 رن پورے کرلئے تھے۔ جسپریت بمراہ نئی گیند سے کمال نہیں کرسکے اور 2 اوور میں 26 رن دیئے۔ یہ ردھمان ساہا کا موجودہ سیزن کی تیسری اور دوسری نصف سنچری ہے۔
13ویں اوور میں لگا دوہرا جھٹکاممبئی انڈینس کو پہلی کامیابی 13ویں اوور میں ملی۔ اوور کی پہلی گیند پر لیگ مروگن اشون نے شبھمن گل کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ 6 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شبھمن گل اور ساہا نے پہلے وکٹ کے لئے 106 رن جوڑے۔ ردھمان ساہا بھی اس اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 55 رن بنائے۔ 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اسکور 13 اوور میں 2 وکٹ پر 111 رن ہوگیا۔ گجرات ٹائٹنس کو آخری 5 اوور میں 48 رن بنانے تھے۔
سدرش ہوئے ہٹ وکٹ16واں اوور پولارڈ نے ڈالا۔ سائی سدرشن نے دوسری گیند پر چھکا لگایا، لیکن وہ آخری گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 14 رن بنائے۔ ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ اوور میں 8 رن بنے۔ 17واں اوور جسپریت بمراہ نے پھینکا۔ ہاردک پانڈیا نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر ایک رن لیا۔ تیسری گیند پر ملر رن نہیں بناسکے۔ چوتھی گیند پر چوکا لگایا۔ پانچویں گیند پر ایک رن لیا۔ آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے ایک رن لیا۔ اوور میں 11 رن بنے۔
پانڈیا رن آوٹ اور میچ ہوا دلچسپگجرات ٹائٹنس کو آخری 3 اوور میں 29 رن بنانے تھے۔ 18واں اوور میریڈتھ نے ڈالا۔ ہاردک پانڈیا نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر ایک رن بنا۔ چوتھی گیند پر پانڈیا رن آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 24 رن بنائے۔ 4 چوکا لگایا۔ اب 14 گیندوں پر 22 رن بنانے تھے۔ پانچویں گیند پر راہل تیوتیا نے ایک رن لیا۔ آخری گیند پر ایک رن بنا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔