உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: روہت شرما کے یوم پیدائش کا جشن ممبئی نے پہلی جیت کے ساتھ منایا، راجستھان کو دی شکست

    IPL 2022: روہت شرما کے یوم پیدائش کا جشن ممبئی نے پہلی جیت کے ساتھ منایا

    IPL 2022: روہت شرما کے یوم پیدائش کا جشن ممبئی نے پہلی جیت کے ساتھ منایا

    ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کو آخر کار آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت ملی۔ یہ ممبئی کی 9 میچوں میں پہلی جیت ہے۔ میچ میں (RR vs MI) راجستھان رائلس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر نے ایک بار پھر نصف سنچری اننگ کھیلی۔

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کو آخر کار آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت ملی۔ یہ ممبئی کی 9 میچوں میں پہلی جیت ہے۔ میچ میں (RR vs MI) راجستھان رائلس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ سلامی بلے باز جوس بٹلر نے ایک بار پھر نصف سنچری اننگ کھیلی۔ جواب میں ممبئی انڈینس نے ہدف کو 19.2 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سوریہ کمار یادو نے پھر شاندار اننگ کھیلی اور 51 رن بنائے۔ یہ جیت ممبئی کے لئے خاص ہے، کیونکہ کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) آج اپنا 35واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ حالنکہ ٹیم پلے آف کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔ دوسری طرف یہ راجستھان کی 9 میچوں میں تیسری شکست ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم ایک بار پھر اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ کپتان روہت شرما بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 5 گیندوں پر دو رن بناکر آف اسپنر آر اشون کا شکار ہوئے۔ نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن نے حالانکہ کچھ اچھے شاٹ کھیلے، لیکن وہ اسے لمبی اننگ میں نہیں بدل سکے۔ وہ 18 گیندوں پر 26 رن بناکر تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ 4 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ٹیم نے دوسرا وکٹ 41 رنوں کے اسکور پر گنوایا۔

      یہ بھی پڑھیں۔


      سوریہ کمار یادو اور تلک ورما کی بڑی شراکت

      جلدی دو وکٹ گرنے کے بعد سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے تیسرے وکٹ کے لئے نصف سنچری شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ ان دونوں بلے بازوں نے ہی جیت کی بنیاد رکھی۔ سوریہ کمار یادو نے 36 گیندوں پر نصف سنچری پوری کی۔ 5 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ انہوں نے اشون کی گیند پر چھکا لگاکر نصف سنچری پوری کی۔ حالانکہ وہ 51 رن بناکر لیگ اسپنر یجویندر چہل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں 37 رن بنانے تھے اور 7 وکٹ ہاتھ میں تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      راہل تیوتیا اور ملر نے گجرات کو دلائی 8ویں جیت، پلے آف کا راستہ صاف

      تلک ورما کے آوٹ ہونے سے میچ ہوا دلچسپ

      راجستھان رائلس کے گیند بازوں نے 16ویں اوور میں تلک ورما کا وکٹ لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ انہیں تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے آوٹ کیا۔ 30 گیندوں پر 35 رن بنائے۔ ایک چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ اوور میں صرف 2 رن بنے۔ اب کیرون پولارڈ اور ٹم ڈیوڈ پر جیت کی ذمہ داری تھی۔ ٹیم کو 24 گیندوں پر 35 رن بنانے تھے۔

       ڈیوڈ نے چہل پر لگایا چھکا
      17واں اوور چہل نے ڈالا۔ ٹم ڈیوڈ نے اس اوور میں چھکا لگایا اور کل 10 رن بنے۔ 18واں اوور تیز گیند باز کلدیپ سین نے ڈالا۔ ڈیوڈ نے اس اوور میں 2 چوکے لگائے۔ اوور میں کل 13 رن بنے۔ 19واں اوور پرسدھ کرشنا نے ڈالا اور 8 رن دیئے۔ 20واں اوور کلدیپ یادو نے ڈالا اور 6 گیندوں پر 4 رن بنانے تھے۔ پہلی گیند پر کیرون پولارڈ آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 10 رن بنائے۔ دوسری گیند پر سیمس نے چھکا لگاکر جیت یقینی کرلی۔ ٹم ڈیوڈ 9 گیندوں پر 20 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 2 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: