உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: گہرا ہو رہا ہے کورونا کا بحران، DC vs PBKS کے مقابلے سے متعلق آئی بڑی خبر

    IPL 2022: گہرا ہو رہا ہے کورونا کا بحران، DC vs PBKS کے مقابلے سے متعلق آئی بڑی خبر

    IPL 2022: گہرا ہو رہا ہے کورونا کا بحران، DC vs PBKS کے مقابلے سے متعلق آئی بڑی خبر

    آئی پی ایل 2022 میں کورونا کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ دہلی کیپٹلس میں کورونا انفیکشن کے 5 معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کے روز پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ہونے والے مقابلے کے مقام کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب یہ مقابلہ پنے کے ایم سی اے اسٹیڈیم کے بجائے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں کورونا کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ دہلی کیپٹلس میں کورونا انفیکشن کے 5 معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کے روز پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ہونے والے مقابلے کے مقام کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب یہ مقابلہ پنے کے ایم سی اے اسٹیڈیم کے بجائے ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوگا۔

      بی سی سی آئی نے اس کی باضابطہ جانکاری دی ہے۔ آئی پی ایل کے بایو ببل میں کورونا کے اور نئے معاملے نہ آئیں، اس کے پیش نظر ہی بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ پنجاب کنگس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان مقابلے کے وینیو میں یہ تبدیلی دہلی کیپٹلس میں کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جاوید میانداد نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی Pakistan کو جیت اور بدل گئی تاریخ

      واضح رہے کہ 15 اپریل کو دہلی کی ٹیم کے فیزیو تھیریپسٹ پیٹرک فرہارٹ متاثر پائے گئے تھے۔ اس کے اگلے روز ٹیم کے مساج تھیریپسٹ چیتن کمار کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی۔ اس کے دو دن بعد ٹیم کے آسٹریلیائی بلے باز مچیل مارش وائرس کی چپیٹ میں آگئے۔ اسی دن ٹیم کے دو اور اراکین ڈاکٹر ابھیجیت سالوی اور سوشل میڈیا منیجر کرنے والے آکاش مانے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔

      دہلی کیپٹلس کے جن اراکین کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی، وہ آئیسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اب چھٹے اور ساتویں دن ان کا ٹسٹ ہوگا اور دو کورونا رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد دہلی کیپٹلس کے بایو ببل میں ان کی انٹری ہوگی۔ 16 اپریل سے ہی دہلی کیپٹلس کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین کا کورونا ٹسٹ ہو رہا ہے۔ اب بدھ یعنی پنجاب کنگس کے خلاف میچ کے دن صبح بھی کورونا جانچ کے لئے آرٹی-پی سی آر ٹسٹ ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: