ممبئی: پنجاب کنگس (Punjab Kings) نے آئی پی ایل 2022 میں جمعہ کو شاندار جیت درج کی۔ ٹی20 لیگ کے 60 ویں مقابلے میں ٹیم نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 54 رنوں سے ہرایا۔ میچ میں (RCB vs PBKS) پنجاب کنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 209 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ جانی بیرسٹو اور لیام لیونگسٹون نے طوفانی نصف سنچری لگائی۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم 9 وکٹ پر 155 رن ہی بناسکی۔ یہ پنجاب کی 12 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ اس طرح سے اس کے پلے آف میں پہنچنے کی امید بچی ہوئی ہے۔ ٹیم آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ وہیں بنگلورو کی یہ 13 میچوں میں چھٹی شکست ہے۔ ٹیم ابھی 7 جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹیم کو پلے آف کی دوڑ میں بنے رہنے کے لئے آخری میچ جیتنا ہوگ۔ یعنی ٹیم اب مشکل صورتحال میں ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلور کو وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے اچھی شروعات دلائی۔ ٹیم نے 3 اوور میں 32 رن بنا لئے تھے، لیکن 40 رن تک جاتے جاتے ٹیم نے 3 بڑے وکٹ گنوا دیئے۔ وراٹ کوہلی 14 گیندوں پر 20 رن بناکر کگیسو رباڈا کا شکار بنے۔ پھر ڈوپلیسی 10 رن کے اسکور پر رشی دھون کا شکار بنے۔ رشی دھون نے پانچویں اوور میں مہیپال لومرور کو بھی آوٹ کیا۔ انہوں نے 6 رن بنائے۔
میکسویل اور پاٹیدار نے ٹیم کو سنبھالا
40 رن پر 3 وکٹ گرنے کے بعد رجت پاٹیدار اور گلین میکسویل نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 64 رن جوڑے۔ حالانکہ دونوں 3 گیند کے فرق پر آوٹ ہوگئے اور ٹیم ایک بار پھر بحران میں آگئی۔ رجت پاٹیدار 21 گیندوں پر 26 رن بناکر لیگ اسپنر راہل چاہر کا شکار بنے۔ وہیں میکسویل 22 گیندوں پر 35 رن بناکر بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے تین چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں۔
چنئی سپرکنگس کو بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ چوٹ کے سبب IPL 2022 سے باہر
کارتک نہیں کھیل سکے بڑی اننگ
اب رائل چیلنجرس بنگلورو کو دنیش کارتک سے بڑی اننگ کی امید تھی، لیکن وہ کچھ خاص کارکردگی نہیں پیش کرسکے۔ وہ 11 رن بناکر ارش دیپ سنگھ کا شکار بنے۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں 90 رن بنانے تھے اور 4 وکٹ ہاتھ میں تھے۔ شہباز احمد 9 اور وانندو ہسارنگا صرف ایک رن بناسکے۔ 137 رنوں پر 8 وکٹ گرنے کے بعد آر سی بی کی شکست یقینی ہوگئی۔
سبھی گیند بازوں نے کیا کمال
پنجاب کی طرف سے پانچوں گیند بازوں نے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ راہل چاہر اور رشی دھون کو 2-2 وکٹ ملے۔ تیزگیند باز کگیسو رباڈا نے شاندار گیند بازی کی اور 3 وکٹ حاصل کئے۔ ہرپریت برار اور ارش دیپ سنگھ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔