உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: جوس بٹلر کے طوفان سے راجستھان رائلس نے دہلی کیپٹلس کو دی شکست، ٹاپ پر پہنچی ٹیم

    IPL 2022: جوس بٹلر کے طوفان سے راجستھان رائلس نے دہلی کیپٹلس کو دی شکست

    IPL 2022: جوس بٹلر کے طوفان سے راجستھان رائلس نے دہلی کیپٹلس کو دی شکست

    Delhi Capitals vs Rajasthan Royals: وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں راجستھان رائلس نے جوس بٹلر کی سنچری اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں دو وکٹ گنواکر 222 رن بنائے۔ اس کے بعد دہلی کی ٹیم 8 وکٹ گنواکر 207 رن بناسکی۔ راجستھان نے اس طرح سیزن میں اپنی پانچویں جیت درج کی اور اس کے اب 10 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: سابق چمپئن راجستھان رائلس نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے 34ویں مقابلے میں دہلی کیپٹلس کو 15 رنوں سے شکست دی۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں راجستھان رائلس نے جوس بٹلر کی سنچری اور دیو دت پڈکل (54) کے ساتھ ان کی 155 رنوں کی سلامی بلے بازی شراکت کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹ گنواکر 222 رن بنائے۔ دہلی ٹیم 8 وکٹ پر 207 رن ہی بنا پائی۔ راجستھان نے 7 میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کی، جس سے اس کے 10 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ وہیں، دہلی کو اتنے ہی میچوں میں چوتھی شکست جھیلنی پڑی۔ ٹیم کے 6 پوائنٹ ہیں۔

      223 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کو پرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر نے اچھی شروعات دی۔ پرتھوی نے ٹرینٹ بولٹ کی شروعاتی گیندوں پر مسلسل دو چوکے لگائے۔ پھر ڈیوڈ وارنر نے پرسدھ کرشنا کے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند کو چوکے کے لئے بھیجا۔ پھر بولٹ کی اننگ کے تیسرے اوور میں وارنر نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ڈیوڈ وارنر نے پرسدھ کرشنا کے دوسرے (اننگ کے پانچویں) اوور کی شروعاتی دونوں گیندوں کو چوکے کے لئے بھیجا، لیکن تیسری گیند پر سنجو سیمسن کو کیچ تھما بیٹھے۔ ڈیوڈ وارنر نے 14 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 28 رن بنائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر دہشت گردانہ حملہ: دہشت گردوں نے ’شفٹ‘ بدلنے کے وقت چوکی پر CISF جوانوں کو بنایا نشانہ

      آف اسپنر روی چندرن اشون نے میچ کی اپنی پہلی ہی گیند (اننگ کے چھٹے) پر سرفراز خان (1) کو پرسدھ کے ہاتھوں کیچ کرایا، جس سے دہلی کا اسکور 2 وکٹ پر 48 رن ہوگیا۔ پھر پرتھوی اور کپتان رشبھ پنت نے اننگ کو آگے بڑھایا اور تیسرے وکٹ کے لئے 51 رن جوڑے۔ پرتھوی نے 27 گیندوں پر 37 رن کے لئے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رشبھ پنت نصف سنچری سے چوک گئے اور پرسدھ کرشنا کی گیند پر دیو دت پڈکل کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے 44 رن بنائے۔ پھر اکشر پٹیل (1) کو یجویندر چہل نے بولڈ کیا، جس سے دہلی کی نصف ٹیم 127 رنوں کے اسکور تک پویلین لوٹ گئی۔

      اس سے پہلے زبردست فارم میں چل رہے سلامی بلے باز جوس بٹلر کی سنچری اور ساتھی بلے باز دیو دت پڈکل کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 155 رن کی شراکت کی، جس سے راجستھان نے 2 وکٹ پر 222 رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ یہ آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں یہ جوس بٹلر کی تیسری سنچری ہے، جنہوں نے شاندار لے جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے سینکڑوں کے لئے 65 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: