ممبئی: راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے ٹاپ-2 میں پہنچنے کی اپنی امید کو برقرار رکھا ہے۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے 63ویں مقابلے میں لکھنو سپر جائنٹس کو 24 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹیم 13 میں سے 8 میچ جیتے ہیں۔ آخری میچ کے بعد نمبر-2 ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا 2 موقع ملتا ہے۔ میچ میں راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 178 رن بنائ۔ یشسوی جیسویل نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ جواب میں لکھنو کی ٹیم 8 وکٹ پر 154 رن ہی بناسکی۔ لکھنو کی ٹیم ٹیبل میں دوسرے سے تیسرے پر اور راجستھان رائلس کی ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ گجرات ٹائٹنس کی ٹیم 20 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری لکھنو سپر جائنٹس کی شروعات بے حد خراب رہی۔ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے کوئنٹن ڈی کاک کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 7 رن بنائے۔ اگلی گیند پر ٹرینٹ بولٹ نے آیوش بدونی کو ایل بی ڈبلیو کرکے ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ بڑھتے رن ریٹ کا دباو کپتان کے ایل راہل پر بھی نظر آیا۔ وہ 19 گیندوں پر 10 رن بناکر پرسدھ کرشنا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ یہ ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا تھا۔
پانڈیا اور ہڈا نے سنبھالا29 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد کنال پانڈیا اور دیپک ہڈا نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 65 رنوں کی شراکت کی۔ پانڈیا 23 گیندوں پر 25 رن بناکر آر اشون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ لانگ آن باونڈری پر جوس بٹلر اور ریان پراگ نے مل کر ان کا شاندار کیچ پکڑا۔ انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ٹیم کے 100 رن 15ویں اوور میں پورے ہوئے۔ آخری پانچ اوور میں ٹیم کو جیت کے لئے 72 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ بچے تھے۔
دیپک ہڈا کی چوتھی نصف سنچریاس درمیان دیپک ہڈا نے 33 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ 4 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ یہ ان کی سیزن کی چوتھی نصف سنچری ہے۔ 16ویں اوور میں لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ دیپک ہڈا 59 رن بناکر اسٹمپ ہوئے۔ راجستھان رائلس کو ملی جیت، دلچسپ مقابلے میں لکھنو کو ہرا دیا۔ 17ویں اوور میں ہولڈر میکائے کی گیند پر ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹیم کو چھٹا جھٹکا لگا۔ آخری گیند پر میکائے نے چمیرا کو بھی آوٹ کیا۔ اب 18 گیندوں پر لکھنو کو 59 رن بنانے تھے اور مارکس اسٹوئنس کریز پر تھے۔
18واں اوور چہل نے ڈالا اور 10 رن دیئے۔ آخری گیند اسٹوئنس نے چھکا لگایا۔ 19واں اوور میکائے نے ڈالا۔ انہوں نے 15 رن دیئے۔ اب آخری اوور میں 34 رن بنانے تھے۔ اسٹوئنس نے کرشنا کی پہلی گیند پر چھکا لگایا، لیکن دوسری گیند پر وہ 27 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ محسن خان 9 اور اویش خان ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔