پنے: راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے آئی پی ایل 2022 میں طوفانی انداز میں آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد (SRH vs RR) کو 61 رنوں سے شکست دی۔ یہ راجستھان کی حیدرآباد کے خلاف رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے اس نے 2021 میں اسے 55 رنوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں راجستھان رائلس نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 210 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ یہ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ کپتان سنجو سیمسن (Sanju Samson) نے 55 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد (Sunrisers Hyderabad) کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ پر 149 رن ہی بناسکی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات بے حد خراب رہی۔ کپتان کین ولیمسن (Kane Willimson) دو رن بناکر تیز گیند باز پرسدھ کرشنا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد اترے راہل ترپاٹھی اور نکولس پورن، دونوں ہی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ راہل کو کرشنا نے جبکہ پورن کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے آوٹ کیا۔ ایک دیگر سلامی بلے باز ابھیشیک شرما 9 رن بناکر لیگ اسپنر یجویندر چہل کا شکار بنے۔
یہ بھی پڑھیں۔PAK vs AUS: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنایا، ووین رچرڈس پیچھے چھوٹے، کوہلی آس پاس نہیں37 رنوں پر نصف لوٹ گئی29رنوں پر 4 وکٹ گرنے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم پوری طرح سے دباو میں آگئی تھی۔ نوجوان بلے باز عبدالصمد چار رن بناکر یجویندر چہل کا دوسرا شکار بنے۔ ٹیم نے 37 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ایڈین مارکرم اور روماریو شیفرڈ نے ٹیم کو جلد سمٹنے سے بچایا۔ شیفرڈ 18 گیندوں پر 24 رن بناکر یجویندر چہل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 2 چھکے لگائے۔ مارکرم نے ناٹ آوٹ 57 اور واشنگٹن سندر نے 40 رن بناکر ٹیم کو جلد سمٹنے سے بچایا۔ سندر نے 14 گیندوں پر 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ یجویندر چہل نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور پرسدھ کرشنا نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔
نوبال نے راجستھان کو دلائی اچھی شروعاتاس سے قبل ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری راجستھان رائلس ٹیم کے بلے باز بھی شروعات میں پریشانی میں نظر آئے۔ پہلے اوور میں جوس بٹلر صفر پر آوٹ ہوگئے تھے، لیکن بھونیشور کمار کی اس گیند کو امپائر نے نوبال دے دیا۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے 28 گیند پر 35 رن بناکر ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ انہوں نے تین چوکا اور تین چھکا لگایا۔ دوسرے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے 20 رن بنائے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 58 رن جوڑے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔