اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: جوس بٹلر کی شاندار سنچری سے راجستھان رائلس نے کٹایا فائنل کا ٹکٹ، رائل چیلنجرس بنگلورو کا خواب چکنا چور

    جوس بٹلر کی ناٹ آوٹ 106 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2022 کے کوالیفائر 2 کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی ٹیم جوس بٹلر کی بدولت فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا سامنا گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔

    جوس بٹلر کی ناٹ آوٹ 106 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2022 کے کوالیفائر 2 کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی ٹیم جوس بٹلر کی بدولت فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا سامنا گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔

    جوس بٹلر کی ناٹ آوٹ 106 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2022 کے کوالیفائر 2 کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی ٹیم جوس بٹلر کی بدولت فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا سامنا گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جوس بٹلر (Jos Buttler) کی ناٹ آوٹ 106 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس (RR v RCB Qualifier 2) نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے کوالیفائر 2 کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی ٹیم جوس بٹلر کی بدولت فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اس کا سامنا گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔ آر سی بی نے راجستھان کو 158 رنوں کا ہدف دیا ہے، جسے راجستھان نے آسانی سے 18.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ راجستھان نے 3 وکٹ پر 161 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے سیزن کی چوتھی سنچری لگائی۔

      اس سے قبل رجت پاٹیدار کی اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 8 وکٹ پر 157 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی کے طور پر جلد ہی پہلا جھٹکا لگنے کے بعد پاٹیدار نے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 58 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ڈوپلیسی نے 25 رن بنائے۔ ان کے علاوہ گلین میکسویل نے 13 گیندوں پر 24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پاٹیدار، ڈوپلیسی، میکسویل کے علاوہ شہباز احمد (12) کے ڈبل اعدادوشمار تک پہنچ گئے۔ باقی کوئی بھی بلے باز 8 رن سے زیادہ نہیں بنا پایا۔ راجستھان کے پرسدھ کرشنا نے 22 رن پر 3 وکٹ اور اوبیڈ میکائے نے 23 رنوں پر 3 وکٹ حاصل کئے۔

      راجستھان رائلس کو یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کی سلامی جوڑی نے نصف سنچری شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 61 رنوں کی شراکت کی۔ یشسوی کو جوس ہیزل ووڈ نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں لپکوایا۔ جیسوال نے 13 گیندوں پر 21 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان سنجو سیمسن 21 گیندوں پر 23 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہیں وانندو ہسرنگا کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتک نے اسٹمپ آوٹ کیا۔ سنجو نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ سنجو سیمسن اور جوس بٹلر نے دوسرے وکٹ کے لئے 52 رنوں کی شراکت داری کی۔ دیودت پڈکل کو جوس ہیزل ووڈ نے 9 کے ذاتی اسکور پویلین بھیجا۔

      رجت پاٹیدار نے 58 رن کی اننگ کھیلی

      گزشتہ میچ میں سنچری جڑکر سرخیوں میں آئے رجت پاٹیدار (58 رن) کی نصف سنچری کے باوجود رائل چیلنجرس بنگلورو راجستھان رائلس کے خلاف 8 وکٹ پر 157 رن ہی بناسکی۔ پاٹیدار نے چھٹے اوور میں ملے جیون دان کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 42 گیندوں کی اننگ میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے 25 اور گلین میکسویل (13 گیند میں، دو چھکے، ایک چوکا) نے 24 رنوں کا تعاون دیا۔

      راجستھان رائلس کے لئے پرسدھ کرشنا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں 22 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے، جس میں وراٹ کوہلی اور دنیش کارتک کے وکٹ شامل تھے۔ ان کے علاوہ اوبیڈ میکائے نے چار اوور میں 23 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ بولٹ اور آر اشون کے نام ایک وکٹ رہے۔

      رائل چیلنجرس بنگلورو نے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد کوہلی کا وکٹ نو رن کے اسکور پر گنوا دیا تھا۔ ڈوپلیسی اور پاٹیدار نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کی شراکت نبھائی۔ میکسویل نے آکر کچھ شاٹ لگاکر رنوں کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی، لیکن ان کے پویلین پہنچے کے بعد آرسی بی مسلسل وکٹ گنواتی رہی، جس سے کوئی بڑی شراکت نہیں بنی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: