IPL 2022 : آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ کام کرنے والے پہلے بلے باز بنے آر اشون، جانئے پوری تفصیل
IPL 2022 : آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ کام کرنے والے پہلے بلے باز بنے آر اشون، جانئے پوری تفصیل (PIC-IPL/Twitter)
IPL 2022 : آر اشون نے اتوار کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راجستھان کی اننگز کے دوران خود کو ریٹائر آوٹ کر لیا تھا ۔ اشون نے یہ فیصلہ اننگز کے 19ویں اوور میں کیا ۔
نئی دہلی : آر اشون نے اتوار کو راجستھان رائلز اور لکھنؤ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راجستھان کی اننگز کے دوران خود کو ریٹائر آوٹ کر لیا تھا ۔ اشون نے یہ فیصلہ اننگز کے 19ویں اوور میں کیا ۔ میچ کے آخری اوورز میں ان کے بلے سے بڑے شاٹس نہیں نکل رہے تھے، وہ صرف اسٹرائیک روٹیٹ کررہے تھے، انہوں نے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا تھا ، لیکن بعد میں وہ گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچانے میں ناکام رہے۔ اس کی وجہ سے اشون نے اچانک یہ فیصلہ کیا اور امپائر کو بتانے کے بعد ڈریسنگ روم چلے گئے ۔ ان کی جگہ ریان پراگ بیٹنگ کے لئے میدان میں آئے ۔
اشون آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائر آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایسا کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اشون کے اس فیصلہ کی ہر طرف ستائش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے یہ فیصلہ ٹیم کے مفاد میں کیا ۔
بتا دیں کہ راجستھان کے 67 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس کے بعد اشون نے ہیٹمائر کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لیے 68 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اشون نے 23 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رنز بنائے ۔ ان کے بلے سے دو زبردست چھکے بھی لگے۔ انہوں نے ہیٹمائر کے ساتھ وکٹ بچائی، تب ہی راجستھان کی ٹیم 20 اوورز میں 165 رنز بنا سکی ۔
شمرون ہیٹمائر نے راجستھان رائلز کے لئے طوفانی اننگز کھیلی ۔ ان کا کیچ پہلے کرونال پانڈیا نے چھوڑا دیا تھا ۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے گیئر اس طرح تبدیل کیا کہ لکھنؤ کے گیند بازوں کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ہیٹمائر نے 36 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور 6 چھکے شامل تھے۔
ادھر لکھنؤ کو آخری دو اووروں میں جیت کے لیے 34 رنز درکار تھے۔ لکھنو کے مارکس اسٹوئنس اور آویش خان کریز پر تھے۔ 19 ویں اوور میں راجستھان کے پرسدھ کرشنا بولنگ کرنے آئے اور 19 رنز دئے، آخری اوور میں لکھنؤ کو جیتنے کے لیے 15 رنز درکار تھے اور یہیں ان کیپڈ کلدیپ سین نے کمال کردیا ۔ اسٹوئنس اس اوور میں 15 رنز نہیں بنا سکے اور راجستھان نے لکھنؤ کو 3 رنز سے شکست دی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔