உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: دنیش کارتک نے راجستھان کے منہ سے چھینا میچ، آر سی بی کو دلائی دلچسپ جیت

    دنیش کارتک نے راجستھان کے منہ سے چھینا میچ، آر سی بی کو دلائی دلچسپ جیت

    دنیش کارتک نے راجستھان کے منہ سے چھینا میچ، آر سی بی کو دلائی دلچسپ جیت

    رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) نے آئی پی ایل 2022 میں دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کے ایک دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) نے آئی پی ایل 2022 میں دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کے ایک دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ راجستھان کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔ اس سے پہلے اس نے دونوں میچ جیتے تھے۔ وہاں رائل چیلنجرس بنگلور کی یہ تین میچ میں دوسری جیت ہے۔ میچ میں (RR vs RCB) راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ پر 169 رن بنائے۔ جوس بٹلر (Jos Buttler) نے ایک اور شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ 70 رن بنائے۔ جواب میں آر سی بی نے ہدف کو 19.1 اوور میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ دنیش کارتک نے 23 گیندوں میں 44 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری آر سی بی کی ٹیم نے اچھی شروعات کی تھی۔ فاف ڈوپلیسی اور انوج راوت نے پہلے وکٹ کے لئے 55 رن جوڑے۔ ڈوپلیسی 20 گیندوں پر 29 رن بناکر چہل کا شکار بنے۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے۔ پھر راوت 25 گیندوں پر 26 رن بناکر تیز گیند باز نودیپ سینی کا شکار بنے۔ ٹیم کو 9ویں اوور میں ڈبل جھٹکا لگا۔ پہلے وراٹ کوہلی 5 رن بناکر رن آوٹ ہوئے۔ پھر ڈیوڈ ولی کو یجویندر چہل نے صفر کے اسکور پر بولڈ کردیا۔ اس طرح سے ٹیم کا اسکور 4 وکٹ پر 62 رن ہوگیا۔

      دنیش کارتک نے کھیلی طوفانی اننگ

      اس کے بعد شہباز احمد اور شیفرین ردر فورڈ نے اسکور کو 87 رن تک پہنچایا۔ اس درمیان ردرفورڈ 10 گیندوں پر 5 رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد اترے دنیش کارتک نے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 23 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن بنائے اور آر سی بی کو میچ میں واپس لائے۔ 7 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ آخری 5 اوور میں ٹیم کو 45 رن بنانے تھے۔ شہباز احمد نے بھی اچھی اننگ کھیلی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اینڈ کمپنی کے پاس آسٹریلیا سے حساب برابر کرنے کا موقع، جانیں دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون

      نصف سنچری والی شراکت کی

      دنیش کارتک اور شہباز نے چھٹے وکٹ کے لئے بڑی شراکت کی۔ دونوں نے 32 گیندوں پر 67 رن جوڑے۔ دنیش کارتک نے 14 ویں اوور میں اشون کو جم کر دھویا۔ تین چوکے اور ایک چھکا سمیت 21 رن بنائے۔ آئندہ اوور میں سینی کے اوور میں مسلسل دو چوکے لگائے۔ شہباز 26 گیندوں پر 45 رن بناکر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 4 چوکا اور تین چھکا لگایا۔ اب ٹیم کو 13 گیندوں پر 16 رن بنانے تھے۔

      2 اوور میں بنانے تھے 15 رن

      رائل چیلنجرس بنگلور کو آخری 2 اوور میں 15 رن بنانے تھے اور 4 وکٹ باقی تھی۔ 19واں اوور پرسدھ کرشنا نے ڈالا۔ پہلی گیند پر ہرشل نے ایک رن لیا۔ دوسری گیند پر دنیش کارتک نے جبکہ تیسری گیند پر ہرشل نے ایک رن لیا۔ چوتھی گیند وائڈ رہی۔ چوتھی گیند پر دنیش کارتک نے چوکا لگایا۔ اب 8 گیندوں پر 7 رن بنانے تھے۔ پانچویں گیند پر پھر چوکا لگایا۔ چھٹی گیند پر رن نہیں بنا۔ آخری اوور میں تین رن بنانے تھے۔ پٹیل نے یشسوی کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر جیت دلائی۔ ہرشل پٹیل  4 گیندوں پر 9 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: