உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: آٹھ ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، راہل اور پانڈیا باہر، دیکھیں پوری فہرست

    IPL 2022: آٹھ ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، راہل اور پانڈیا باہر، دیکھیں پوری فہرست

    IPL 2022: آٹھ ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، راہل اور پانڈیا باہر، دیکھیں پوری فہرست

    IPL 2022 Retention: آئی پی ایل 2022 کے لئے سبھی 8 ٹیموں نے ریٹین کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ کل 27 کھلاڑی برقرار رکھے گئے ہیں۔ حالانکہ پنجاب کنگس کے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul)، کے کے آر کے کپتان ایان مورگن اور ممبئی انڈینس کے ہاردک پانڈیا سمیت کئی بہترین کھلاڑیوں کو برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ 8 ٹیموں نے کل 27 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ ایم ایس دھونی (MS Dhoni)، روہت شرما (Rohit Sharma) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو ان کی ٹیموں نے اپنے ساتھ جوڑ رکھا ہے، لیکن پنجاب کنگس کے کپتان کے ایل راہل کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ٹی-20 لیگ سے وابستہ ہوئی دو نئی ٹیمیں اب بچے کھلاڑیوں میں سے 3-3 کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑ سکیں گی۔ یعنی کے ایل راہل (KL Rahul)  اور ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) نئی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔

      رائل چیلنجرس بنگلورو نے وراٹ کوہلی، گلین میکسویل اور محمد سراج کو ریٹین کیا ہے۔ حالانکہ اس بار ٹیم کو نیا کپتان ملے گا۔ وراٹ کوہلی کپتانی چھوڑنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔ وہیں 5 بار کی چمپئن ممبئی انڈینس نے روہت شرما، جسپریت بمراہ، کیرون پولارڈ اور سوریہ کمار یادو کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے کپتان سنجو سیمسن، جوس بٹلر اور یشسوی جیسوال کو، چنئی سپرکنگس نے کپتان مہندرسنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ، ریتو راج گائیکواڑ، معین علی کو جبکہ سن رائزرس حیدرآباد (Sunrisers Hyderabad) نے کپتان کین ولیمسن، عبدالصمد اور عمران ملک کو ٹیم میں بنائے رکھا ہے۔

      رشبھ پنت دہلی میں برقرار، کے کے آر نے کپتان کو نہیں برقرار رکھا

      پنجاب کنگس کی بات کی جائے تو اس نے دو کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ اس میں مینک اگروال اور ارش دیپ سنگھ ہیں۔ کپتان کے ایل راہل پہلے ہی ٹیم چھوڑنے کا من بناچکے تھے۔ ان کے لکھنو سے کھیلنے کی خبر آرہی ہے۔ انہیں تقریباً 20 کروڑ ورپئے کا آفر دیا گیا ہے۔ کے کے آر نے آندرے رسیل، سنیل نرائن، ورون چکرورتی، وینکٹیش ایر کو بنائے رکھا ہے۔ حالانکہ کپتان ایان مورگن (Eoin Morgan) ریٹین نہین ہوئے ہیں۔ دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے کپتان رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل اور اینریچ نارکیا کو ریٹین کیا ہے۔ یعنی شرے یس ایر (Shreyas Iyer) نے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ ایر نئی ٹیم سے جڑ سکتے ہیں۔

      ٹی-20 لیگ کے موجودہ سیزن سے 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔ میچ کی تعداد 60 سے بڑھ 74 ہوجائے گی۔ حالانکہ سبھی ٹیم کو پہلے کی طرح 14-14 مقابلے ہی کھیلنے ہوں گے۔ 7 گھر میں اور 7 گھر کے باہر۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ لیگ کا موجودہ سیزن گھر میں ہی کھیلا جائے گا۔ 2020 کا پورا سیزن جبکہ 2021 کا نصف سنچیز متحدہ عرب امارات میں کرایا گیا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: