نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے 8 ٹیموں نے کن کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ اس بارے میں تصویر کچھ دیر میں واضح ہوجائے گی۔ ایک ٹیم بیشتر 4 کھلاڑی کو ریٹین کر سکیں گی۔ اس درمیان کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) اور سن رائزرس حیدرآباد کے راشد خان (Rashid Khan) بڑے تنازعہ میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بی سی سی آئی (BCCI) معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ اگر یہ صحیح پایا جاتا ہے تو دونوں کھلاڑیوں کو ٹی-20 لیگ میں کھیلنے سے پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ ٹی-20 لیگ کے آئندہ سیزن سے 8 کی جگہ 10 ٹیمیں اتریں گی۔
ان سائیڈ اسپورٹس کی خبر، کے ایل راہل اور راشد خان کا 30 نومبر تک پرانی فرنچائزی کے ساتھ معاہدہ ہے۔ ایسے میں دونوں کھلاڑی دوسری فرنچائزی ٹیموں کے رابطے میں ہیں۔ یہ ضوابط کے خلاف ہے۔ اس سے پہلے 2010 میں رویندر جڈیجہ کو راجستھان رائلس میں رہتے ہوئے دوسری ٹیم کے ساتھ بات کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ انہیں ایک سال کے لئے ٹی-20 لیگ سے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں اگر کے ایل راہل اور راشد خان قصور وار پائے جاتے ہیں تو ان پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
کے ایل راہل کو 20 کروڑ روپئے کا آفرکے ایل راہل ابھی کنگس الیون پنجاب کے کپتان ہیں، لیکن ان کے ٹیم سے الگ ہونے کی خبر آرہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں بلے سے شاندار کارکردگی پیش کی اور 600 سے زیادہ رن بھی بنائے تھے، لیکن ٹیم کی کارکردگی خراب رہی تھی۔ ٹیم پلے آف میں نہیں پہنچ سکی تھی۔ اس درمیان جانکاری کے مطابق، نئی فرنچائزی لکھنو کی طرف سے انہیں 20 کروڑ روپئے کا آفر دیا گیا ہے۔ انہیں ٹیم کا کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے۔ کے ایل راہل (KL Rahul) کی جگہ مینک اگروال (Mayank Agarwal) پنجاب کے نئے کپتان بنائے جاسکتے ہیں۔
راشد خان بھی حیدرآباد چھوڑنے کی تیاری میںافغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) ابھی سن رائزرس حیدرآباد میں شامل ہیں۔ وہ ٹیم چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہیں لکھنو ٹیم کی طرف سے 16 کروڑ روپئے دیئے جانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ ابھی انہیں 9 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ وہیں پرانی فرنچائزی حیدرآباد انہیں 12 سے 14 کروڑ روپئے ہی دینے کو تیار ہیں۔ اگر راشد خان ٹیم کا ساتھ چھوڑتے ہیں تو ٹیم بطور غیر ملکی کھلاڑی کین ولیمسن (Kane Williamson) کو ریٹین کرسکتی ہے۔ وہ ابھی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر (David Warner) کو ہٹاکر انہیں ٹیم کی کمان دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔PAK vs BAN: پاکستان کے گیند بازی کنسلٹینٹ ورنون فلینڈر کا ہندی میں الوداعی خطاب، دیکھیں دلچسپ ویڈیو
بی سی سی آئی کے افسر نے کہا کہ ہمیں زبانی طور پر اس تعلق میں شکایت ملی ہے۔ معلوم ہو کہ اگر جانچ میں بات صحیح پائی جاتی ہے تو فرنچائزی پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایک فرنچائزی کے افسر نے کہا کہ غلط طریقے سے کھلاڑی کوشامل کرنا فٹبال کی ہی طرح کرکٹ میں بھی غلط ہے۔ نئی ٹیمیں اچھے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے ساتھ جوڑنا چاہتی ہیں، لیکن انہیں بڑی رقم کا لالچ دینا صحیح نہیں ہے۔ کے ایل راہل اور قابل قدر کھلاڑی ہیں اور ٹیم چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا صحیح نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔