உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے لیا حلف،  بولے! RCB کے ساتھ 3سال اور میرا بیسٹ آنا ابھی باقی ہے

    IPL 2022 Retention: ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے میگا نیلامی  (IPL 2022 Mega Auction)  سے پہلے اپنے برقرار کئے گئے کھلاڑیوں کا انکشاف کیا۔ فرنچائزی نے وراٹ کوہلی کو 15 کروڑ، گلین میکسویل کو 11 کروڑ اور محمد سراج کو 7 کروڑ میں برقرار رکھا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ہندوستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)IPL کے اگلے تین ایڈیشنز کے لیے فرنچائزی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھ رہنے کے بارے میں ان کے پاس کوئی دوسرا خیال نہیں ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) نے میگا نیلامی  (IPL 2022 Mega Auction)  سے پہلے اپنے برقرار کئے گئے کھلاڑیوں کا انکشاف کیا۔ فرنچائزی نے وراٹ کوہلی کو 15 کروڑ، گلین میکسویل کو 11 کروڑ اور محمد سراج کو 7 کروڑ میں برقرار رکھا ہے۔

      آر سی بی کی جانب سے برقرار رکھنے کے بعد وراٹ کوہلی نے فرنچائزی  کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہا، ’’سفر جاری ہے، مجھے آر سی بی نے برقرار رکھا ہے۔ جب مجھ سے رابطہ کیا گیا تو کوئی دوسرا خیال نہیں آیا۔ یہ سالوں میں ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے۔ فرنچائزی  کے ساتھ مزید تین سال جو میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ بیسٹ آنا ابھی باقی ہے اور مجھے اس بات کا خاص احساس ہے کہ اگلے سیزن میں کیا ہونا ہے۔"

      'دل اور جان سے   RCB کے ساتھ'
      انہوں نے مزید کہا، "ہمارے مداحوں کی تعداد حیرت انگیز ہے۔ انتظامیہ میرے اور دیگر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار رہی۔ نئی توانائی اور میدان پر ایک مختلف انداز، لیکن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے لیے دل و جان سے رہوں گا، کپتانی نہیں کروں گا۔ وراٹ نے کپتانی چھوڑنے کی وجہ کام کا بوجھ بتایا تھا۔

      وراٹ کی تنخواہ میں ہوئی کٹوتی۔۔۔
      آپ کو بتاتے چلیں کہ وراٹ کوہلی کو 15 کروڑ روپے کے کانٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جو کہ ان کی گزشتہ تین سال کی کمائی سے 2 کروڑ روپے کم ہے۔ کوہلی نے بڑی رقم کے ساتھ میگا نیلامی میں داخل ہونے کے لیے فرنچائزی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تنخواہ میں کٹوتی کی ہے۔ آر سی بی کو یجویندرچہل  کو بھی برقرار رکھنے کی امید تھی لیکن پرس کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ RCB کے 90 کروڑ کے پرس میں سے صرف 33 کروڑ ہی کاٹے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی کٹی میں 57 کروڑ روپے کے ساتھ نیلامی میں داخل ہوں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: