உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: دنیش کارتک کی طوفانی اننگ سے آر سی بی جیتا، پوائنٹ ٹیبل میں لگائی لمبی چھلانگ

    دنیش کارتک کی طوفانی اننگ سے آر سی بی جیتا، پوائنٹ ٹیبل میں لگائی لمبی چھلانگ

    دنیش کارتک کی طوفانی اننگ سے آر سی بی جیتا، پوائنٹ ٹیبل میں لگائی لمبی چھلانگ

    آئی پی ایل 2022 کا 27واں مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا گیا۔ دنیش کارتک اور گلین میکسویل کی اننگوں کی بدولت بنگلورو کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کے سامنے 190 رنوں کا ہدف رکھا۔ اس کے جواب میں دہلی کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 173 رن ہی بناسکی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 کا 27واں مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا گیا۔ دنیش کارتک اور گلین میکسویل کی اننگوں کی بدولت بنگلورو کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کے سامنے 190 رنوں کا ہدف رکھا۔ اس کا جواب دہلی کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 173 رن ہی بناسکی۔ بنگلورو نے اس مقابلے کو 16 رن سے جیتا اور آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی۔ دہلی کی ٹیم کی یہ پانچ میچوں میں تیسری شکست ہے۔ ٹیم آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔

      اس سے قبل دنیش کارتک کی آخری اووروں میں کھیلی گئی طوفانی اننگ اور گلین میکسویل کی نصف سنچری سے رائل چیلنجرس بنگلورو (RCB) نے دہلی کیپٹلس کے خلاف ابتدائی جھٹکوں سے ابھرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 189 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ میکسویل نے 34 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رن بناکر آر سی بی کو شروعاتی جھٹکوں سے ابھارا۔ بعد میں دنیش کارتک (34 گیندوں پر ناٹ آوٹ 66 رن، پانچ چوکے، پانچ چھکے) نے شہباز احمد (21 گیندوں پر ناٹ آوٹ 32 رن، تین چوکے ایک چھکا) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 97 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت کی۔ آر سی بی نے آخری چار اوور میں 69 رن جوڑے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں...‘ ممبئی انڈینس کی مسلسل 6 شکست سے مایوس کپتان روہت شرما

      آر سی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ ٹاس گنوانے کے بعد پہلے بلے بازی کے لئے اترے آر سی بی نے پہلے تین اوور کے اندر دونوں سلامی بلے باز انوج راوت (صفر) اور کپتان فاف ڈوپلیسی (8 رن) کے وکٹ گنوا دیئے تھے، جس سے اسکور دو وکٹ پر 13 رن ہوگیا۔ دہلی نے کسی ہوئی گیند بازی جاری رکھی اور میکسویل کے کچھ زبردست شاٹ کے باوجود پاور پلے میں 40 رن دیئے۔ آر سی بی نے اسی اسکور پر وراٹ کوہلی (14 گیندوں پر 12 رن) کا وکٹ گنوا دیا، جنہیں للت یادو نے بڑی خوبصورتی سے رن آوٹ کیا۔

      رائل چیلنجرس بنگلورو کی اننگ کا پہلا چھکا میکسویل نے نویں اوور میں کلدیپ یادو پر لگایا۔ اس اوور میں انہوں نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے کل 23 رن لئے اور پھر شاردل ٹھاکر پر چوکا لگاکر 30 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ کلدیپ یادو نے حالانکہ اگلے اوور میں بدلا چکتا کرکے میکسویل کو لانگ آف پر کیچ کرا دیا۔ سویش پربھو دیسائی (6 رن) ان سے پہلے پویلین کی راہ پکڑ چکے تھے۔ کارتک جب پانچ رن پر تھے، تب رشبھ پنت نے ان کا کیچ چھوڑا۔ انہوں نے اس کا جشن خلیل احمد پر دو چھکے لگاکر منایا۔ اس کے بعد مستفیض الرحمن کے ایک اوور میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رن بٹورے۔ انہوں نے صرف 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: