உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: روہت شرما چھوڑ سکتے ہیں وراٹ کوہلی کی طرح کپتانی، سابق عظیم کرکٹر نے کہی بڑی بات

    IPL 2022: روہت شرما چھوڑ سکتے ہیں وراٹ کوہلی کی طرح کپتانی

    IPL 2022: روہت شرما چھوڑ سکتے ہیں وراٹ کوہلی کی طرح کپتانی

    ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی کارکردگی آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں اوسط سے کافی نیچے رہا ہے۔ ٹیم ٹورنا منٹ کے اپنے چاروں شروعاتی میچ ہار چکی ہے۔ ٹیم ٹیبل میں سب سے نیچے 10 ویں نمبر پر ہے۔ اس وجہ سے 5 بار کی چمپئن ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) بھی بلے سے اب تک کافی اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی کارکردگی آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں اوسط سے کافی نیچے رہا ہے۔ ٹیم ٹورنا منٹ کے اپنے چاروں شروعاتی میچ ہار چکی ہے۔ ٹیم ٹیبل میں سب سے نیچے 10 ویں نمبر پر ہے۔ اس وجہ سے 5 بار کی چمپئن ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) بھی بلے سے اب تک کافی اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے چار میچوں میں 20 کی اوسط سے 80 رن بنائے ہیں۔ وہ اب تک ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے ہیں۔ کچھ دیر بعد ٹیم اپنے پانچویں مقابلے میں پنجاب کنگس (MI vs PBKS) کے خلاف اترے گی۔ پنجاب نے 4 میں سے اب تک دو مقابلے جیتے ہیں۔ مینک اگروال ٹیم کے کپتان ہیں۔

      کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے مانجریکر نے روہت شرما کی کپتانی کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ روہت شرما بھی وراٹ کوہلی کی طرح کپتانی چھوڑ کر تھوڑا اطمینان محسوس کرتے ہوئے صرف بلے باز کا کردار نبھائیں گے۔ کیرون پولارڈ انٹرنیشنل لیول پر اچھی کپتانی کرتے ہیں اور وہ اس کی ذمہ داری انہیں دے سکتے ہیں۔ معلوم ہو کہ ممبئی نے سب سے پہلے 2013 میں روہت شرما کو ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ انہوں نے پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیت کر اپنا لوہا منوایا تھا۔

      دباو میں بلے بازی پر اثر

      سنجے مانجریکر نے کہا کہ آکشن کے بعد سے ہی ممبئی کی ٹیم پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ میرے حساب سے ٹیم پلے آف میں نہیں پہنچ سکے گی۔ اس کی پیشین گوئی میں نے بہت پہلے کردی ہے۔ انہوں نے کہا روہت شرما جب ٹیم انڈیا کے کی طرف سے کھیلتے ہیں، تب ان کی بلے بازی بہترین ہوجاتی ہے۔ تاہم وہ آئی پی ایل میں اینکر رول نبھانے کے چکر میں دباو میں آجاتے ہیں۔ گزشتہ 3-4 سیزن سے ہی ایسا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے سوریہ کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی اہم کڑی ہیں۔ سوریہ کمار نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں نصف سنچری لگائی ہے۔

      جسپریت بمراہ کے علاوہ اور کوئی نہیں

      سنجے مانجریکر نے کہا کہ ممبئی انڈینس کی گیند بازی بھی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ جسپریت بمراہ کے علاوہ کسی بھی گیند باز کو اتاریئے، کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اب تک ٹائمل ملس، ڈینیل سیمس، جے دیو انادکٹ اور باسل تھمپی سبھی کو موقع دیا ہے۔ ان کے پاس صلاحیت کم ہے۔ ٹیم کو اگر آگے جانا ہے، تو ان کے بلے بازوں کو ہی کچھ بڑا کرنا ہوگا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: