نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ 26 مارچ سے ٹی20 لیگ شروع ہوگی۔ پہلا مقابلہ چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (CSK vs KKR) کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ شام 7.30 بجے سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔ اس وجہ سے وہ افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گی۔
ٹی20 لیگ کے موجودہ سیزن سے 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ لکھنو سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کو پہلی بار موقع ملا۔ لیگ راونڈ کے 70 مقابلے ممبئی اور پونے میں ہوں گے۔ لیگ راونڈ کا آخری میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پلے آف کے بھی 4 میچ ہونے ہیں۔ اس طرح سے 65 دن میں کل 74 مقابلے ہونے ہیں۔ اس بار کل 12 ہیڈل بھی ہوں گے۔
27 مارچ اتوار کو دو مقابلے ہوں گے۔ پہلے میچ میں دوپہر 3.30 بجے ممبئی انڈینس کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوگا۔ وہیں شام کو ڈی آئی پاٹل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس اور رائل چیلنجرس بنگلورو آمنے سامنے ہوں گے۔ جانکاری کے مطابق، اس بار کل 12 ڈبل ہیڈر کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ معلوم ہوکہ ممبئی نے سب سے زیادہ پانچ بار جبکہ چنئی نے 4 بار ٹی20 لیگ کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ ڈی وائی پاٹل اور وانکھیڑے میں 20-20 میچ جبکہ بریبون اور پونے میں 15-15 میچ کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
IND vs SL 1st Test: رویندر جڈیجہ کے دم پر تیسرے دن ہی جیتا ہندوستان
28 مارچ کو لکھنو اور گجرات کا مقابلہ
28 مارچ کو لکھنو سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی20 لیگ میں اتر رہی ہیں۔ کے ایل راہل کے پاس لکھنو کی جبکہ ہاردک پانڈیا کے پاس گجرات کی کمان ہے۔ آخری میچ 22 مئی کو وانکھیڑے میں پنجاب کنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔