உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل 2022 کا آغاز 26 مارچ سے ، BCCI کی میٹنگ میں فیصلہ ، فینس بھی آسکیں گے

    آئی پی ایل 2022 کا آغاز 26 مارچ سے ، BCCI کی میٹنگ میں فیصلہ ، فینس بھی آسکیں گے (IPL Twitter)

    آئی پی ایل 2022 کا آغاز 26 مارچ سے ، BCCI کی میٹنگ میں فیصلہ ، فینس بھی آسکیں گے (IPL Twitter)

    IPL 2022 Schedule: آئی پی ایل 2022 کا شیڈیول سامنے آگیا ہے ۔ 26 مارچ سے ٹی ٹوینٹی لیگ کی شروعات ہوگی ۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں اس پر مہر لگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 کا شیڈیول (IPL 2022 Schedule) سامنے آگیا ہے ۔ 26 مارچ سے ٹی ٹوینٹی لیگ کی شروعات ہوگی ۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں اس پر مہر لگی ۔ پہلے ٹورنامنٹ کے 27 مارچ سے شروع ہونے کی بات سامنے آرہی تھی ، لیکن براڈ کاسٹر کی جانب سے اس میں تبدیلی کرنے کیلئے کہا گیا تھا ، جس کو بی سی سی آئی نے تسلیم کرلیا ۔ ٹی ٹوینٹی لیگ کے موجودہ سیزن سے آٹھ کی جگہ دس ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں ۔ لکھنو سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کو پہلی مرتبہ موقع ملا ہے ۔ اس مرتبہ 60 کی جگہ 74 مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ یعنی 14 میچز زیادہ ہوں گے ۔ فائنل مقابلہ 29 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

      کرک بز کی خبر کے مطابق لیگ راونڈ کے 55 مقابلے ممبئی میں جبکہ 15 میچ پونے میں ہوں گے ۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے کہا کہ پورا شیڈیول جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ خالی اسٹیڈیم میں نہیں ہوگا ۔ 25 سے 50 فیصد فینس آسکیں گے ۔ لیگ راونڈ کے مقابلے مہاراشٹر میں ہوں گے ، ایسے میں ریاستی سرکار کے قوانین کے مطابق فینس کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی یہ واضح ہوگیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی لیگ کا موجودہ سیزن ملک میں ہی ہوگا ۔

      جانکاری کے مطابق ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم ، ڈی وائی پاٹل اور بریبورن میں 55 مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ پونے میں بھی 15 مقابلے ہوں گے ۔ سبھی ٹیموں کو وانکھیڑے اور ڈی وائی پاٹل میں چار چار مقابلے کھیلنے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں پونے اور بریبورن میں تین تین میچ کھیلنے پڑیں گے ۔

       

      جنوبی افریقہ اور سری لنکا تھے ریس میں

      ملک میں کورونا کے معاملات لگاتار کم ہورہے ہیں ۔ اس سے ٹی ٹوینٹی لیگ کا انعقاد ملک میں کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی ریس میں ہیں ۔ آئی پی ایل 2020 کا پورا سیزن یو اے ای میں کرایا گیا تھا ۔ وہیں آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ بھی یو اے ای میں کرانا پڑا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: