ممبئی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) آخر کار ہفتہ کے روز شروع ہوگیا۔ یہ ٹی20 لیگ کا 15واں سزن ہے۔ پہلا میچ چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (CSK vs KKR) کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان شرے یس ایئر (Shreyas Iyer) نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 132 رنوں کا ہدف دیا، جسے کولکاتا نے 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) پہلی بار چنئی سپرکنگس کی کپتانی کی۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) پہلی بار ٹیم کی طرف سے کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے۔ انہوں نے 4 بار ٹیم کو ٹی20 لیگ کا خطاب دلایا ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں صرف تین غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔ ٹیم نے وکٹ کیپر کے طور پر سیم بلنگس کے علاوہ شیلڈن جیکسن (Sheldon Jackson) کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ حالانکہ جیکسن کی کارکردگی آئی پی ایل میں اچھی نہیں رہی ہے۔ اس سے پہلے وہ صرف 4 میچ میں اترے ہیں اور 19 کی اوسط سے 38 رن بنائے ہیں۔ 16 رن ان کا بہترین اسکور ہے۔ حالانکہ وہ اوور آل ٹی20 میں سنچری لگا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: کولکاتا نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنئی سپرکنگس کو روندایہ بھی پڑھیں۔آئی پی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، اب غیرملکی کھلاڑی کے سہارے نہیں ہے کوئی ٹیمکے کے آر کو لمبے وقت سے خطاب کا انتظارشیلڈن جیکسن نے فرسٹ کلاس ڈیبیو ریلوے کے لئے کیا تھا۔ اس کے بعد وہ سوراشٹر کی طرف سے بھی کھیلے۔ 79 میچ میں 50 کی اوسط سے 5947 رن بناچکے ہیں۔ 19 سنچری اور 31 نصف سنچری لگائی ہے۔ وہیں ٹی20 کی 62 اننگوں میں 29 کی اوسط سے 1511 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 10 نصف سنچری لگائی ہے۔ ناٹ آوٹ 106 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 121 کا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 2 بار ٹی20 لیگ کا خطاب جیتا ہے، لیکن ٹیم 2014 کے بعد سے خطاب نہیں جیت سکی ہے۔
موجودہ سیزن سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے شرے یس ایئر کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ گزشتہ سیزن میں انگلینڈ کے ایان مورگن (Eoin Morran) ٹیم کے کپتان تھے اور ٹیم کو فائنل میں بھی پہنچایا تھا، لیکن وہ بلے سے اچھی کارکردگی کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ایان مورگن آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اَن سولڈ رہے۔ ان پر کسی بی ٹیم نے داوں نہیں لگایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔