اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: شکھر دھون نے ٹی20 میں حاصل کی بڑی حصولیابی، وراٹ کوہلی-روہت شرما چھوٹے بہت پیچھے

    ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کی بات کریں، تو کرس گیل پہلے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 463 میچ میں 1132 چوکے لگائے ہیں۔ دوسرے مقام پر انگلینڈ کے ایلکس ہیلس ہیں۔ ہیلس نے 336 میچوں میں 1054 چوکے لگائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب کنگس کے لئے کھیل رہے اسٹار سلامی بلے باز شکھر دھون نے ٹی20 کرکٹ میں خاص حصولیابی اپنے نام کیا ہے۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شکھر دھون نے تیسرا چوکا لگاتے ہی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی20 کرکٹ میں ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے ہندوستانی اور اوور آل چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے کرس گیل، ایلیکس ہیلس، ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اس مقام کو حاصل کرچکے ہیں۔ اس میچ سے پہلے تک شکھر دھون کے نام 306 ٹی20 میں 997 چوکے تھے۔ اس معاملے مین وہ موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اور سابق کپتان وراٹ کوہلی سے کافی آگے ہیں۔

      ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کی بات کریں، تو کرس گیل پہلے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 463 میچ میں 1132 چوکے لگائے ہیں۔ دوسرے مقام پر انگلینڈ کے ایلکس ہیلس ہیں۔ ہیلس نے 336 میچوں میں 1054 چوکے لگائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں۔ آسٹریلیا کے اس سلامی بلے باز نے 314 میچوں میں 1005 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے ساتھی ایرون فنچ نے 348 میچ میں 1004 چوکے لگائے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ماں کے ساتھ ممبئی انڈینس کو سپورٹ کرنے پہنچیں سارہ تندولکر، بھائی ارجن کے ڈیبیو کی تھی بحث

      ہندوستانی بلے بازوں کی بات کریں تو شکھر دھون کے بعد وراٹ کوہلی کا نمبر آتا ہے۔ کوہلی نے اب تک 329 ٹی20 میں 917 چوکے لگائے ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما ہیں۔ روہت شرما نے 373 میچوں میں 875 چوکے لگائے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں اب تک شکھر دھون نصف سنچری نہیں لگا پائے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے ہر میچ میں پنجاب کو اچھی شروعات دلائی ہے۔ شکھر دھون نے پہلے میچ میں آر سی بی کے خلاف 43، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 16 اور پھر چنئی سپرکنگس کے خلاف 33 رن بنائے تھے۔

      گجرات ٹائٹنس کے خلاف مقابلے میں بھی شکھر دھون اچھی شروعات کے باوجود نصف سنچری نہیں لگا پائے۔ انہوں نے 30 گیندوں میں 35 رن بنائے۔ اس اننگ میں شکھر دھون نے چار چوکے لگائے۔ انہیں راشد خان نے آوٹ کیا۔ شکھر دھون نے اس میچ سے پہلے تک کھیلے 306 ٹی20 میں 8867 رن بنائے ہیں۔ وہ دو سنچری اور 63 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 8867 رن بنائے ہیں۔ وہ دو سنچری اور 63 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 203 چھکے بھی لگائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: