اپنا ضلع منتخب کریں۔

    RR vs LSG: ہیٹ مائر کے دھمال کے بعد چہل کا ’چوکا‘، راجستھان نے لکھنو کو 3 رن سے ہرایا

    ہیٹ مائر کے دھمال کے بعد چہل کا ’چوکا‘، راجستھان نے لکھنو کو 3 رن سے ہرایا

    ہیٹ مائر کے دھمال کے بعد چہل کا ’چوکا‘، راجستھان نے لکھنو کو 3 رن سے ہرایا

    لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ راجستھان نے 6 وکٹ پر 165 رن بنائے۔ شمران ہیٹ مائر نے 36 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ آر اشون نے ریٹائرڈ آوٹ ہونے سے پہلے 23 گیندوں پر 28 رن بنائے۔

    • Share this:
      ممبئی: راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2022 کے بیسویں لیگ میچ میں لکھنو سپر جائنٹس کو تین رنوں سے شکست دی۔ راجستھان کی طرف سے رکھے گئے 166 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری لکھنو سپر جائنٹس کی ٹیم 8 وکٹ پر 162 رن ہی بناسکی۔ اس کی طرف سے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 32 گیندوں پر 39 رن بنائے۔ راجستھان رائلس کی طرف سے یجویندر چہل نے 4 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔

      راجستھان رائلس کی 4 میچوں میں تیسری جیت ہے جبکہ لکھنو سپر جائنٹس کی 5 میچوں میں دوسری شکست ہے۔ اس جیت سے راجستھان کی ٹیم کے 6 پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹ ٹیبل میں پھر ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔

      166 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری لکھنو جائنٹس کی شروعات بے حد خراب رہی۔ تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اننگ کے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان کے ایل راہل کو بولڈ کرکے سپر جائنٹس کو بڑا جھٹکا دیا۔ دوسری گیند پر بولٹ نے کرشنپا گوتم کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے راجستھان رائلس کو اچھی شروعات دلائی۔ دونوں کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک کا ساتھ جیسن ہولڈر نے بھی جلدی چھوڑ دیا۔ جیسن ہولڈر 14 گیندوں پر 8 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سپر جائنٹس نے 14 کے اسکور پر اپنے تین وکٹ گنوا دیئے۔ دیپک ہڈا 25 اور آیوش بدونی پانچ رن بناکر آوٹ ہوئے۔ مارکس اسٹوئنس نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رن بنائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان کی کرسی جاتے ہی پاکستان کرکٹ میں بھونچال، Rameez Raja کی پی سی بی چیئرمین عہدے سے ہوسکتی ہے چھٹی!

      راجستھان نے 6 وکٹ پر 165 رن بنائے

      اس سے قبل، شمران ہیٹ مائر کی ناٹ آوٹ 59 رنوں کی اننگ اور روی چندرن اشون (28) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 68 رنوں کی شراکت کی بدولت راجستھان رائلس نے درمیان کے اووروں میں لڑکھڑانے کے بعد 6 وکٹ پر 165 رن بنائے۔ ہیٹ مائر نے کرشنپا گوتم کی گیند پر کنال پانڈیا کے ذریعہ آسان کیچ ٹپکائے جانے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 36 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگ میں چھ چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

      راجستھان رائلس نے آخری تین اوور میں جوڑے 50 رن

      راجستھان رائلس کی ٹیم نے نے آخری تین اووروں میں 50 رن جوڑے۔ پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد دیو دتہ پڈکل نے شروعاتی اوور میں دشمنتھا چمیرا کے خلاف چوکا لگایا تو وہی شاندار لے میں چل رہے جوس بٹلر (13) نے جیسن ہولڈر (48/2) کے خلاف چھکا اور پھر چوکا لگاکر اپنا کھاتہ کھولا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: