உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: حیدرآباد کی شاندار جیت، ٹیبل میں لگائی چھلانگ، آر سی بی کی سب سے بڑی شکست

    IPL 2022: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار واپسی کی ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں آر سی بی کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی موجودہ سیزن کی پانچویں جیت ہے۔ مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

    IPL 2022: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار واپسی کی ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں آر سی بی کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی موجودہ سیزن کی پانچویں جیت ہے۔ مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

    IPL 2022: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار واپسی کی ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں آر سی بی کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی موجودہ سیزن کی پانچویں جیت ہے۔ مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

    • Share this:
      ممبئی: سن رائزرس حیدرآباد (SRH) کا آئی پی ایل 2022 میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں (RCB vs SRH) رائل چیلنجرس بنگلورو کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ آر سی بی کی یہ وکٹوں کے لحاظ سے سب سے بڑی شکست ہے۔ میچ میں آر سی بی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 16.1 اوور میں صرف 68 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ 9 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

      جواب میں ٹیم نے حیدرآباد نے ہدف کو 8 اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ یہ ٹیم کی 7 میچوں میں پانچویں جیت ہے۔ ٹیم ٹیبل میں 10 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ گجرات ٹائٹنس 12 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار واپسی کی ہے۔ ٹیم نے ایک مقابلے میں آر سی بی کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی موجودہ سیزن کی پانچویں جیت ہے۔ مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن دونوں نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کو کپتان کین ولیمسن اور ابھیشیک شرما نے اچھی شروعات دلائی۔ ٹیم کے  50 رن 5.5 اوور میں پورے ہوئے۔ 6 اوور کے پاور پلے کے بعد اسکور بغیر وکٹ کے 56 رن تھا۔ ابھیشیک 28 گیندوں پر 47 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ 8 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ کین ولیمسن 16 گیندوں پر 17 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ راہل ترپاٹھی نے بھی تین گیندوں پر ناٹ آوٹ 7 رن بنائے۔ انہوں نے ہرشل پٹیل کی گیند پر چھکا لگا کر جیت دلائی۔ بنگلور کا کوئی گیند باز چھوٹے اسکور کے سامنے اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔

      سویس نے سب سے زیادہ 15 رن بنائے

      اس سے پہلے مارکو ینسن اور ٹی نٹراجن نے آئی سی بی کو محض 68 رنوں پر سمیٹ دیا۔ ینسن نے 4 اوور میں 25 رن دے کر جبکہ نٹراجن نے تین اوور میں 10 رن دے کر 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ جگدیش سچت کو دو جبکہ بھونیشور کمار اور عمران ملک کو ایک ایک کامیابی ملی۔ آر سی بی کے صرف دو بلے باز دہائی کے اعدادوشمار تک پہنچ سکے۔ سویس پربھودیسائی نے 15 اور گلین میکسویل نے 12 رنوں کا تعاون دیا۔ حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے مسلسل ساتویں بار ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

      ایک ہی اوور میں حاصل کئے 3 وکٹ

      ینسن نے میچ کے دوسرے اوور میں مسلسل گیندوں پر کپتان فاف ڈوپلیسی (5) اور وراٹ کوہلی (0) کو پویلین کی راہ دکھانے کے بعد اسی اوور میں انوج راوت (0) کو آوٹ کیا۔ آر سی بی کی ٹیم 8 رنوں پر 3 وکٹ گرنے کے جھٹکے سے ابھرنہیں پائی۔ ڈوپلیسی باہر نکلتی ہوئی گیند پر بولڈ ہوئے تو وہیں کوہلی سلپ میں ایڈین مارکرم کو کیچ دے کر مسلسل دوسرے میچ میں گولڈن ڈک ہوئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: