ممبئی: عمران ملک (Umran Malik) نے منگل کو آئی پی ایل 2022 میں ایک بار پھر کمال کی کارکردگی پیش کی۔ جموں وکشمیر کے اس تیز گیند باز نے ممبئی انڈینس کے خلاف 3 وکٹ لے کر سن رائزرس حیدرآباد کے پلے آف کی امید کو برقرار رکھا ہے۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 193 رن بنائے تھے۔ راہل ترپاٹھی نے شاندار نصف سنچری لگائی تھی۔ یہ ان کی سیزن کی تیسری نصف سنچری ہے۔
جواب میں ممبئی کی ٹیم 7 وکٹ پر 190 رن ہی بناسکی۔ یہ حیدرآباد کی 13 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ حالانکہ حیدرآباد کی ٹیم آخری میچ جیت کر بھی 14 پوائنٹ تک ہی پہنچ سکے گی۔ ایسے میں اس کی امید تبھی بنی رہے گی، جبکہ آر سی بی اور دہلی دونوں کو آخری میچ میں ہار ملے۔ وہیں یہ ممبئی کی 13 میچوں میں 10ویں شکست ہے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس نے شاندار شروعات کی۔ پہلے 6 اوور کے بعد اسکور بغیر وکٹ کے 51 رن تھا۔ کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلے وکٹ کے لئے 10.4 اوور میں 95 رن جوڑے۔ روہت شرما 48 رن بناکر واشنگٹن سندر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ یہ ان کا موجودہ سیزن کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 2 چوکا اور 4 چھکا لگایا۔ اگلے اوور میں ایشان کشن کو عمران ملک نے آوٹ کیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 43 رن بنائے۔ 5 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔
11ویں اوور میں 100 رن پورے ہوئے
ممبئی انڈینس کے 100 رن 11ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ٹیم نے دوسرا وکٹ 101 رنوں کے اسکور پر گنوایا۔ 15ویں اوور کی پہلی گیند پر عمران ملک نے شاندار فارم میں چل رہے تلک ورما کو پویلین بھیجا۔ انہوں نے 9 گیندوں پر 8 رن بنائے۔ اسی اوور میں عمران ملک نے سیمس کو بھی آوٹ کیا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 15 رن بنائے۔ 15 اوور کے بعد ممبئی انڈینس کا اسکور 4 وکٹ پر 127 رن تھا۔ اسے آخری 30 گیندوں پر 67 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ ہاتھ میں تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔