உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں ایکسپریس کے نام سے مشہور جموں کے رہنے والے عمران ملک اب جنوبی افریقہ میں 9 جون سے ہونے والے آئی سی سی ٹی20 کی تیاری میں مصروف

    جموں سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایل 2022 اسٹار عمران ملک (Umran Malik) جسے اب جموں ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے، اب ایک میگا ٹی20 آئی سی سی ٹورنا منٹ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 جون سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

    جموں سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایل 2022 اسٹار عمران ملک (Umran Malik) جسے اب جموں ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے، اب ایک میگا ٹی20 آئی سی سی ٹورنا منٹ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 جون سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

    جموں سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایل 2022 اسٹار عمران ملک (Umran Malik) جسے اب جموں ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے، اب ایک میگا ٹی20 آئی سی سی ٹورنا منٹ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 جون سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

    • Share this:
    جموں: جموں سے تعلق رکھنے والے باؤلنگ سنسنیشن عمران ملک (Umran Malik) جسے اب جموں ایکسپریس کے نام سے جانا جاتا ہے، اب ایک میگا ٹی20 آئی سی سی ٹورنا منٹ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 جون سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جموں میں خیر خواہ، پڑوسی اور مقامی لوگ واضح طور پر ان کے والدین  شاندار کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ جموں ایکسپریس نام سے مشہور جموں کے رہنے والے عمران ملک 20اب جنوبی افریقہ میں 9 جون سے ہونے والے ٹی20 آئی سی سی ٹورنا منٹ (T20 ICC Tournament) کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    عُمران ملک اس وقت جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے رشتہ داروں اور خیر خواہوں سے مبارکبادیاں لینے میں مصروف ہیں۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ حال ہی میں منعقدہ آئی پی ایل میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد ان کی فین فالوئنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس نے سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کھیلتے ہوئے 14 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور آئی پی ایل میں کچھ تیز ترین گیندیں بھی کیں، جن میں سے ایک 156.9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تھی۔

    عمران ملک کے والدین اب مہمانوں اور خیر خواہوں کا استقبال کرتے رہتے ہیں۔ ان کے والد عبدالرشید ملک پھل فروش ہیں اور والدہ سیما بیگم ہاؤس وائف ہیں۔ ان دونوں کو اپنے بیٹے عمران کی بڑی کامیابی پر فخر ہے۔ وہ کہتے ہیں "ہم ہر ایک مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں میری رہائش گاہ پر آنے اور میرے بیٹے کے مختصر وقفے کے لئے جموں پہنچنے کے بعد سے اس سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا"۔

    عُمران ملک کی والدہ سیما بیگم نے کہا، "عمران نے بچپن سے ہی کرکٹ کے تئیں لگن کی وجہ سے یہ مقام بنایا ہے، وہ اسے ایک محنتی بچہ قرار دیتے ہیں، جس نے قوم کے لئے کھیلنے کے اپنے مقصد سے کبھی انحراف نہیں کیا"۔
    جموں میں اپنے مختصر وقفے کے دوران، 22 سالہ عمران ملک کرکٹ گراؤنڈ میں جی توڑ پریکٹس کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اب 9 جون سے جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے ٹی20 آئی سی سی ٹورنامنٹ کی شکل میں بڑا مقابلہ ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران ملک خود کو فٹ رکھیں تو ملک کے لئے زیادہ وقت تک کھیل سکتے ہیں۔

    عمران ملک کے پڑوسی سنجیو شرما کا کہنا ہے کہ "انہیں عمران ملک پر فخر ہے کیونکہ اس نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بہت بڑا نام بنایا ہے اور ہمیں مستقبل میں بھی اس سے بہت سی امیدیں ہیں"۔ ایل جی منوج سنہا نے بھی حال ہی میں عمران ملک کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔ جموں و کشمیر کی جانب سے تیار کردہ نئی کھیل پالیسی کے تحت ان کو نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: