உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: جموں وکشمیر کے گیند باز عمران ملک کی تیز رفتار گیندوں سے کیسے بچیں بلے باز؟ سنیل گواسکر نے دیا دلچسپ مشورہ

    IPL 2022: جموں وکشمیر کے گیند باز عمران ملک کی تیز رفتار گیندوں سے کیسے بچیں بلے باز؟

    IPL 2022: جموں وکشمیر کے گیند باز عمران ملک کی تیز رفتار گیندوں سے کیسے بچیں بلے باز؟

    IPL 2022: آئی پی ایل 2022 میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک اپنی طوفانی گیند بازی سے قہر برپا کر رہے ہیں۔ عمران ملک کی 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار والی گیندوں کے آگے بڑے بڑے بلے باز گھٹنے ٹیکنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک اپنی طوفانی گیند بازی سے قہر برپا کر رہے ہیں۔ عمران ملک کی 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار والی گیندوں کے آگے بڑے بڑے بلے باز گھٹنے ٹیکنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی جموں وکشمیر کے اس 22 سال کے گیند باز نے چنئی سپرکنگس کے خلاف مقابلے میں سیزن کی سب سے تیز گیند پھینے کا ریکارڈ بنایا۔ عمران ملک نے 154 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند 154 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند پھینکی، جو اس سیزن کی سب سے تیز گیند ہے۔ انہوں نے گجرات ٹائٹنس کے تیز گیند باز لاکی فرگیوسن کا ریکارڈ توڑا۔

      آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں عمران ملک نے اب تک 9 میچوں میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف ایک میچ میں 5 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے۔ عمران ملک بلے بازوں کے لئے کسی برے خواب جیسا ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اس گیند باز سے بلے باز کیسے نمٹیں، اسے لے کر سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

      سنیل گواسکر کا دلچسپ مشورہ

      سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس پر مزاحیہ انداز میں کہا، ’عمران ملک کی تیز رفتار گیندوں سے بچنا ہے تو بلے بازوں کو ایک رن لے کر نان اسٹرائیکر اینڈ پر آجانا چاہئے۔ اتنا ہی نہیں، انہیں عمران ملک سے اپنے تینوں اسٹمپ چھپا لینا چاہئے۔ تاکہ وہ جب گیند پھینکنے کے لئے رن اپ لیں، تو انہیں یہ دیکھنے کے لئے مشقت کرنی پڑی کہ بلے باز کا آف اسٹمپ یا لیگ اسٹمپ کہا ہے‘؟

      عمران ملک نے CSK کے خلاف 48 رن لٹائے

      عمران ملک کے لئے چنئی سپرکنگس کے خلاف مقابلہ اچھا نہین رہا۔ وہ اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوور میں 12 کی اکنامی ریٹ سے 48 رن دیئے۔ ان کی گیندوں پر چنئی سپرکنگس کے بلے بازوں نے 6 چوکے اور دو چھکے لگائے اور چنئی سپرکنگس یہ مقابلہ 13 رنوں سے جیت گئی۔ ایسے میں عمران ملک کی نظر اگلے مقابلے میں زبردست واپسی پر ہوگی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: