உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: راہل ترپاٹھی اور مارکرام کی بدولت جیتا حیدرآباد، کولکاتا کو ملی تیسری شکست

    IPL 2022: راہل ترپاٹھی اور مارکرام کی بدولت جیتا حیدرآباد، کولکاتا کو ملی تیسری شکست

    IPL 2022: راہل ترپاٹھی اور مارکرام کی بدولت جیتا حیدرآباد، کولکاتا کو ملی تیسری شکست

    آئی پی ایل 2022 کے مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد نے راہل ترپاٹھی اور ایڈن مارکرام کی بہترین اننگوں کی بدولت جمعہ کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 175 رن بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 17.5 اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

    • Share this:
      ممبئی: سن رائزرس حیدرآباد نے راہل ترپاٹھی اور ایڈن مارکرام کی بہترین اننگوں کی بدولت آئی پی ایل-2022 کے مقابلے میں جمعہ کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 175 رن بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 17.5 اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ راہل ترپاٹھی نے 37 گیندوں پر 71 رن جبکہ مارکرام نے 36 گیندوں پرناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حیدرآباد نے پانچ میچوں میں تیسری جیت حاصل کی جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 6 میچوں میں تیسری شکست جھیلنی پڑی۔

      حیدرآباد کے لئے راہل ترپاٹھی نے 71 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ راہل ترپاٹھی نے ایڈن مارکرام کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 94 رنوں کی شراکت کی، جسے آندرے رسیل نے توڑا۔ آندرے رسیل کی اننگ کے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر ترپاٹھی نے چھکا لگایا، لیکن دوسری گیند پر وینکٹیش ایئر نے انہیں لپک لیا۔ راہل ترپاٹھی نے 37 گیندوں کی اپنی اننگ میں 4 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ پھر مارکرام نے 17ویں اوور میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کی دوسری نصف سنچری 31 گیندوں پر مکمل کی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شاہد آفریدی نے Team India کے خلاف کی چوکے-چھکوں کی برسات، لگائی تھی سب سے تیز سنچری

      176 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے حیدرآباد کو پہلا جھٹکا پیٹ کمنس نے دیا۔ کمنس نے اپنے پہلے (اننگ کے دوسرے) اوور کی چوتھی گیند پر ابھیشیک شرما (3) کو بولڈ کردیا۔ پھر آندرے رسیل نے بھی اپنے پہلے اوور میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بڑی کامیابی دلائی۔ انہوں نے کپتان کین ولیمسن (17) کو اننگ کے چھٹے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ کیا۔ کین ولیمسن نے 16 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چوکے لگائے۔

      اس سے قبل تجربہ کار آل راونڈر آندرے رسیل اور نتیش رانا نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ابتدائی بحران سے نکال کر 8 وکٹ پر 175 رن تک پہنچایا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پاورپلے کے اووروں میں ہی ٹاپ آرڈر کے تین بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے، لیکن نتیش رانا نے 36 گیندوں میں 54 رن اور آندرے رسیل نے 25 گیندوں میں ناٹ آوٹ 49 رن بناکر ٹیم کو اچھا اسکور دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے 37 رن دے کر تین وکٹ، عمران ملک نے 27 رن دے کر 2 وکٹ، مارکو یانسین نے 26 رن دے کر ایک وکٹ اور بھونیشور کمار نے 37 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: