نئی دہلی: آئی پی ایل کا 28 واں مقابلہ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد اور پنجاب کنگس کے درمیان کھیلا گیا۔ بھونیشور کمار اور عمران ملک کی قاتلانہ گیند بازی کے آگے پنجاب کنگس 151 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ حیدرآباد نے آسانی سے اس ہدف کو تین وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ حیدرآباد کی طرف سے ایڈن مارکرم نے ناٹ آوٹ 41 اور نکولس پورن نے ناٹ آوٹ 35 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ابھیشیک شرما نے 31 اور راہل ترپاٹھی نے 34 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کنگس نیچے پھسل کر ساتویں مقام پر آگئی۔
اس سے قبل تیز گیند باز عمران ملک (Umran Malik) اور تجربہ کار بھونیشور کمار کی خطرناک گیند بازی سے سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگس مقررہ 20 اوور میں 151 رنوں پر آوٹ کردیا۔ لینگوسٹون نے 33 گیندوں پر 60 رن بنائے، جس میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان (28 گیندوں پر 26 رن) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 71 رن جوڑکر ٹیم کو شروعاتی جھٹکوں سے ابھارا۔ پنجاب کنگس کی ٹیم نے حالانکہ آخری چار اووروں میں صرف 19 رن بنائے اور اس درمیان باقی بچے چھ وکٹ گنوائے۔
یہ بھی پڑھیں۔
IPL 2022: ماں کے ساتھ ممبئی انڈینس کو سپورٹ کرنے پہنچیں سارہ تندولکر
عمران ملک کی اننگ کے آخری اوور میں کوئی رن نہیں بنا اور چار وکٹ گرے۔ عمران ملک نے 28 رن دے کر چار جبکہ بھونیشور نے 22 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جے سوچت (28 رن دے کر ایک) نے بھی کسی بھی وقت مطمئن نہیں نظر آئے اور کیچ کا پریکٹس کروا کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اگروال کی جگہ آخری الیون میں شامل پربھسمرن سنگھ بھی صرف 14 رن بنا پائے، جس سے اسکور دو وکٹ پر 33 رن ہوگیا۔
اپنے طاقتور شاٹ کے لئے مشہور لیونگسٹون نے مارکو یانسین پر دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر پاورپلے میں اسکور دو وکٹ پر 48 رن تک پہنچایا، جسے سوچت نے اگلے اوور میں جانی بیرسٹو (12) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے تین وکٹ پر 48 رن کر دیا۔ جتیش شرما (11) نے عمران ملک کا استقبال دو چوکوں سے کیا، لیکن اسی اوور میں شارٹ پچ گیند پر غلط ٹائمنگ سے شاٹ کھیل کر واپس گیند باز کو آسان کیچ دے بیٹھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔