உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: عمران ملک اب دھونی کا لیں گے امتحان، چنئی سپرکنگس کو پلے آف کی ریس میں بنے رہنے کے لئے جیت ضروری

    IPL 2022: عمران ملک اب دھونی کا لیں گے امتحان

    IPL 2022: عمران ملک اب دھونی کا لیں گے امتحان

    عمران ملک اس آئی پی ایل سیزن کی تلاش ہیں، جنہوں نے اپنی رفتار سے دنیا کے ٹاپ بلے بازوں کو پست کیا ہے۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف حالانکہ حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن عمران ملک نے 25 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے 4 بلے بازوں کو بولڈ کیا۔

    • Share this:
      پنے: عمران ملک (Umran Malik) کی کارکردگی پر ایک بار پھر سے سبھی کی نگاہیں مرکوز ہوں گی، جب سن رائزرس حیدرآباد اتوار کو یہاں آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے میچ میں چنئی سپرکنگس کے سامنے ہوگی۔ عمران ملک اس آئی پی ایل سیزن کی تلاش ہیں، جنہوں نے اپنی رفتار سے دنیا کے ٹاپ بلے بازوں کو پست کیا ہے۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف حالانکہ حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن عمران ملک نے 25 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے 4 بلے بازوں کو بولڈ کیا۔ مسلسل 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند بازی کرنے سے یہ دائیں ہاتھ کا تیز گیند باز موجودہ آئی پی ایل میں موضوع بحث ہے۔ جموں کے اس گیند باز نے ابھی تک 8 میچوں میں 12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

      عمران ملک کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم کو گزشتہ میچ میں گجرات ٹائٹنس سے 5 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو عمران ملک چاہیں گے کہ انہیں ساتھی تیز گیند باز بھونیشور کمار، مارکو یانسین اور ٹی نٹراجن سے زیادہ تعاون ملے۔ یانسین گجرات کے خلاف آخری اوور میں 22 رن کا بچاو کرنے میں ناکام رہے، جس میں راشد خان نے کمال کردیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم منیجمنٹ اپنے تجربہ کار گیند باز بھونیشور پر کافی منحصر تھی، لیکن وہ ٹیم کی امیدوں پر کھرا نہیں اترسکے۔ وہ اپنے نقادوں کو غلط ثابت کرنے کے لئے بیتاب ہوں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ختم، کیا اب ارجن تندولکر کو ممبئی انڈینس دے گی ڈیبیو کا موقع؟

      کپتان ولیمسن خراب فارم میں

      کپتان کین ولیمسن کی فارم باعث تشویش ہے، لیکن ابھیشیک شرما اور ایڈن مارکرم نے ذمہ داری نبھائی اور وہ اسی اچھی کارکردگی کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد چاہے گی کہ راہل ترپاٹھی اور نکولس پورن بھی بلے سے اور زیادہ ذمہ داری اٹھائیں۔ سن رائزرس حیدرآباد 8 میچوں میں 10 پوائنٹ لے کر 10 ٹیموں کے پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔ وہیں چنئی سپرکنگس کا یہ سب سے خراب آئی پی ایل رہا ہے اور چنئی سپرکنگس کو خود کو ٹورنا منٹ میں بنائے رکھنے کے لئے متحدہ کوشش کی ضرورت ہے۔ وہ پوائنٹ ٹیبل میں 4 پوائنٹ لے کر نیچے سے دوسرے مقام پر ہے۔ اس کی کمزور بلے بازی اکائی کے لئے بڑا خطرہ ہوں گے۔

      پلے آف کے لئے جیت ضروری

      چنئی سپرکنگس کی پریشانیاں گزشتہ میچ میں پنجاب کنگس سے 11 رن سے ہارنے کے ساتھ بڑھ گئیں۔ اگر یہاں چوک ہوئی تو گزشتہ چمپئن کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔ چنئی سپرکنگس کھیل کے سبھی شعبوں میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنے نئے کپتان رویندر جڈیجہ سے قسمت پلٹنے کی امید کرنا چاہیں گے۔ رویندر جڈیجہ گیند اور بلے دونوں سے اپنے فارم میں واپسی کرنا چاہیں گے، تاکہ اپنی ٹیم کو کم ازکم پلے آف میں جگہ بنانے کا موقع دے سکیں۔ حالانکہ اس وقت امکان کم ہی لگتا ہے۔ سی ایس کے کا بلے بازی شعبہ کو سب سے زیادہ نقصان سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ کے فلاپ شو سے ہوا ہے اور یہ نوجوان بچے ہوئے میچوں میں فارم میں لوٹنا چاہے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: