உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وانندو ہسرنگا کی اسپن کا چلا جادو، رائل چیلنجرس بنگلورو نے IPL 2022 میں چخا جیت کا مزہ

    وانندو ہسرنگا کی اسپن کا چلا جادو، رائل چیلنجرس بنگلورو نے IPL 2022 میں چخا جیت کا مزہ

    وانندو ہسرنگا کی اسپن کا چلا جادو، رائل چیلنجرس بنگلورو نے IPL 2022 میں چخا جیت کا مزہ

    سری لنکائی اسپنر وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) کی شاندار گیند بازی کے بعد شیرفین ردرفورڈ اور شہباز احمد کی سوجھ بوجھ والی اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکادمی میں کھیلے گئے لو اسکورننگ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (RCB v KKR) کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکائی اسپنر وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) کی شاندار گیند بازی کے بعد شیرفین ردرفورڈ اور شہباز احمد کی سوجھ بوجھ والی اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکادمی میں کھیلے گئے لو اسکورننگ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (RCB v KKR) کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی آئی پی ایل 2022 کے موجودہ سیزن میں یہ پہلی جیت ہے۔ دوسری طرف، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی دو میچوں میں یہ پہلی شکست ہے۔

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے رکھے گئے 129 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے 19.1 اوور میں 7 وکٹ پر 132 رن بنائے۔ ردرفورڈ نے 28 رن بنائے۔ وہیں شہباز احمد نے 20 گیندوں پر 27 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے امیش یادو (Umesh Yadav) نے دو جبکہ ٹم ساودی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ ورون چکرورتی اور سنیل نرائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

      کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 128 رن بنائے

      اس سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 128 رن بنائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم پورے 20 اوور بلے بازی نہین کرسکی اور وہ 18.5 اوور میں ڈھیر ہوگئی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے مستقل وقفے پر وکٹ گنوائے۔ نتیجتاً ٹیم بڑا اسکور نہیں بناسکی۔ تجربہ کار آل راونڈر آندرے رسیل نے 18 گیندوں پر سب سے زیادہ 25 رن بنا۔ آندرے رسیل نے اس دوران ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے دوسرے سب سے بڑے اسکورر امیش یادو رہے۔ امیش یادو نے 12 گیندوں پر 18 رنوں کی اننگ کھیلی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان نے پاکستان کا غرور توڑا اور سچن نے اڑائے پڑوسی گیند بازوں کے ہوش، بھولے تو نہیں!

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی نصف ٹیم 67 رنوں کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ سلامی بلے باز وینکٹش ایئر نے 14 گیندوں پر 10 رن بنائے۔ آکاش دیپ نے وینکٹیش کو آوٹ کرکے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بڑا جھٹکا دیا۔ 32 رنوں کے کل اسکور پر اجنکیا رہانے بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔ پہلے میچ میں 44 رن کی اننگ کھیلنے والے رہانے کولکاتا نائٹ رائیڈرس 10 گیندوں پر 9 رن بناسکے۔ انہیں محمد سراج نے شہباز احمد کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      نتیش رانا نے تیز شروعات ضرور کی، لیکن وہ بھی 10 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ نتیش رانا نے پانچ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ نتیش رانا کو آکاش دیپ نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔ کپتان شرے یس ایئر نے بھی مایوس کیا۔ شرے یس ایئر کو 13 رنوں کے اسکور پر وانندو ہسرنگا نے اپنا شکار بنایا۔ سنیل نرائن 8 گیندوں پر 12 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ سیم بلنگس نے 15 گیندوں پر 14 رن بنائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: