உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: وراٹ کوہلی نے گیند باز کو نہیں کیا ریٹین، ایک دن بعد 10 گیندوں پر 5 وکٹ لے کر مچایا کہرام

    آئی پی ایل 2022: وانندو ہسرنگا نے ٹی-10 کے میچ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔ (اے پی)

    آئی پی ایل 2022: وانندو ہسرنگا نے ٹی-10 کے میچ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔ (اے پی)

    IPL 2022: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے 8 فرنچائزی ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ حالانکہ کئی بڑے کھلاڑی ریٹین نہیں ہوئے ہیں۔ وہ 2 نئی ٹیم لکھنو اور احمد آباد سے جڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میگا آکشن میں بھی اترسکتے ہیں۔

    • Share this:
      ابوظہبی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے 8 فرنچائزی ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ حالانکہ کئی بڑے کھلاڑی ریٹین نہیں ہوئے ہیں۔ وہ 2 نئی ٹیم لکھنو اور احمد آباد سے جڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میگا آکشن میں بھی اترسکتے ہیں۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی ٹیم آر سی بی نے صرف تین کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ ٹیم نے آر سی بی (RCB) وراٹ کوہلی کے علاوہ آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل اور تیز گیند باز محمد سراج کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ اس درمیان ٹیم میں ریٹین نہیں ہونے والے ایک گیند باز نے اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا ہے۔

      ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹی-10 لیگ کے ایک مقابلے میں لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا نے 10 گیندوں پر 5 وکٹ لے کر سب کو حیران کردیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے 2 اوور میں صرف 8 رن دیئے۔ پہلی 2 گیندوں پر انہیں وکٹ نہیں ملا تھا۔ سری لنکا کے گیند باز کی کارکردگی ٹی-10 لیگ میں بے حد شاندار رہی ہے۔ وہ 10 میچوں میں اب تک 18 وکٹ لے چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی اکنامی بھی 9 سے کم ہی ہے۔ یہ ٹی-10 کے لحاظ سے بے حد شاندار ہے۔ آئی پی ایل 2021 میں ہسرنگا آر سی بی کی طرف سے کھیلے تھے، لیکن انہیں ٹیم نے ریٹین نہیں کیا ہے۔

      پہلی دو گیند پر بن گئے تھے 6 رن

      ڈکن گلیڈیئیٹرس کی طرف سے کھیل رہے وانندو ہسرنگا کی پہلی 2 گیند پر 6 رن بن گئے تھے۔ بنگلہ ٹائیگرس کے کریم جنت نے پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنایا۔ اگلی گیند پر انہوں نے چھکا لگا دیا۔ وانندو ہسرنگا نے تیسری گیند پر جنت کریم کو جبکہ چوتھی گیند پر جانسن چارلرس کو آوٹ کیا۔ آخری دو گیند پر 2 رن بنائے۔ یعنی پہلے اوور میں 8 رن دیئے۔

      دوسرے اوور میں حاصل کئے تین وکٹ

      24 سال کے ہسرنگا نے اگلے اوور میں ایک بھی رن نہیں دیا اور تین وکٹ بھی حاصل کئے۔ پہلی گیند پر انہوں نے بینی ہاویل کو اور دوسری گیند پر جیمس فاکنر کو آوٹ کیا۔ اگلی تین گیندوں پر وشنو سوکمارن کوئی بھی رن نہیں بناسکے۔ آخری گیند پر وہ بھی آوٹ ہوگئے۔ یہ اوور میڈن رہا۔ وانندو ہسرنگا 2 اوور میں 2 بار ہیٹ ٹرک لینے سے چوک گئے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: