உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL-2022: آئی پی ایل کا اگلا سیزن ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا، جے شاہ نے کی تصدیق

    IPL-2022: آئی پی ایل کا اگلا سیزن ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا، جے شاہ نے کی تصدیق

    IPL-2022: آئی پی ایل کا اگلا سیزن ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا، جے شاہ نے کی تصدیق

    IPL-2022 in India: بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ (Jay Shah)نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دنیا کی سب سے امیر کرکٹ لیگ آئی پی ایل ہندوستان میں لوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کا اگلا سیزن (IPL-2022) اور بھی دلچسپ ہوگا کیونکہ اس میں 8 کے بجائے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ نئی ٹیمیں اور لکھنو بھی آئندہ سیزن میں کھیلتی نظر آئیں گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ مداحوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول (BCCI) بورڈ کے سکریٹری جے شاہ (Jay Shah) نے تصدیق کی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کا آئندہ سیزن (IPL-2022) آئندہ سال ہندوستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ جے شاہ نے چنئی میں ایک پروگرام میں اس بات کی تصدیق کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئی پی ایل آئندہ سال ہندوستان میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں 8 کے بجائے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بی سی سی آئی سکریٹری نے چنئی میں ’دی چمپئنز کال‘ پروگرام میں حصہ لیا۔ چنئی سپر کنگس کی آئی پی ایل میں چوتھی خطابی جیت کا جشن منانے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی نظر آئے۔

      کرکٹ کے سب سے امیر لیگ لوٹے گی ہندوستان

      پروگرام میں جے شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دنیا کی سب سے امیر کرکٹ لیگ ہندوستان میں لوٹ آئے گی اور یہ اور بھی دلچسپ ہوگا کیونکہ نئی ٹیمیں احمد آباد اور لکھنو اس میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا، ’مجھے معلوم ہے کہ آپ سبھی چنئی سپرکنگس کو چیپاک میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ خیر، وہ لمحہ بہت دور نہیں ہے۔ آئی پی ایل کا 15 واں سیزن ہندوستان میں ہی منعقد ہوگا اور دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے یہ پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہوگا۔

      جے شاہ نے کیا یہ بڑا اعلان

      آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن کا شروعاتی حصہ ہندوستان میں کھیلا گیا تھا۔ حالانکہ کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے سبب اسے بعد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شفٹ کر دیا گیا تھا۔ میچ کا فائنل بھی یو اے ای میں کھیلا گیا تھا۔ جے شاہ نے کہا کہ میگا آکشن دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ انعقاد اور بھی دلچسپ ہوگا۔

      آئی پی ایل کی آئندہ نیلامی ہوگی دلچسپ

      جے شاہ نے مزید کہا، ’ہمارے پاس آئی پی ایل کے لئے ایک بڑی نیلامی ہونے والی ہے، اس لئے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئے ایڈیشن میں کھلاڑی اور ٹیمیں کیسے دکھتی ہیں‘۔ واضح رہے کہ سی وی سی کیپٹل نے احمد آباد کے لئے 5,625 کروڑ روپئے کی بولی جیتی جبکہ آر پی- سنجیو گوئنکا گروپ نے 7,090 کروڑ روپئے میں لکھنو فرنچائزی حاصل کی۔ نئی فرنچائزی آئندہ سیزن سے آئی پی ایل میں حصہ لیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: