உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ظہیر خان نے بتائی ممبئی انڈینس کی طاقت، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کے موازنہ پر بھی بولے

    آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے سبھی ٹیمیں تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹی20 لیگ کا انعقاد 26 مارچ سے 29 مئی تک ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 15ویں سیزن کے لیگ راونڈ کے مقابلے صرف مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔

    آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے سبھی ٹیمیں تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹی20 لیگ کا انعقاد 26 مارچ سے 29 مئی تک ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 15ویں سیزن کے لیگ راونڈ کے مقابلے صرف مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔

    آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے سبھی ٹیمیں تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹی20 لیگ کا انعقاد 26 مارچ سے 29 مئی تک ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 15ویں سیزن کے لیگ راونڈ کے مقابلے صرف مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے لئے سبھی ٹیمیں تیاری میں مصروف ہیں۔ ٹی20 لیگ کا انعقاد 26 مارچ سے 29 مئی تک ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے 15ویں سیزن کے لیگ راونڈ کے مقابلے صرف مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔ اس درمیان ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنس ظہیر خان نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار دونوں کھلاڑیوں کو جگہ دی ہے۔ ممبئی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے اور 5 بار خطاب جیتا ہے۔ حالانکہ اس بار ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی دوسری ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ٹی20 لیگ کے موجودہ سیزن سے 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

      News18 سے بات کرتے ہوئے ظہیر خان (Zaheer Khan) نے کہا، ’کئی بڑے کھلاڑیوں کو آکشن سے پہلے ہمیں چھوڑنا پڑا۔ یہ ہمارے لئے آسان نہیں رہا۔ وہ گزشتہ 4 سال سے ہمارے ساتھ تھے۔ ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن آئی پی ایل آکشن کے اپنے ضوابط ہیں۔ اس وجہ سے ہمیں ایسا کرنا پڑا‘۔ انہوں نے کہا کہ آکشن میں ہم نے نوجوان اور تجربہ کار دودنوں طرح کے کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ کل ملاکر ہماری ٹیم متوازن نظر آرہی ہے۔ معلوم ہوکہ ظہیر خان 2011 میں ونڈے عالمی کپ جیتنے والے ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

      ایشان کے علاوہ آرچر پر نظر

      ایشان کشن (Ishan Kishan) آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔ انہیں ممبئی نے 15.25 کروڑ روپئے میں خریدا۔ اس پر ظہیر خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایشان کشن کو لے سکے۔ وہ ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔ وہ بلے بازی کے لئے علاوہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ ہم کوئنٹن ڈی کاک کو اپنے ساتھ نہیں جوڑسکے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر (Jofra Archer) پر بھی سب کی نظر ہے۔ سبھی جسپریت بمراہ اور آرچر کو ساتھ میں گیند بازی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ دونوں اچھا کریں گے۔ حالانکہ آرچر چوٹ کے سبب آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں نہیں اترسکیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Women's World Cup: متالی راج کا یہ آخری عالمی کپ! ٹورنامنٹ سے پہلے کہی بڑی بات

      ملس تجربہ کار تو تلک اور بریوس ہیں نوجوان

      ظہیر خان نے کہا کہ ہم نے تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر بائیں طور پر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹائمل ملس کو شامل کیا ہے۔ ملس کے پاس 150 سے زیادہ ٹی20 میچ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہیں نوجوان کے طور تلک ورما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ تلک گھریلو کرکٹ میں اچھا کر رہے ہیں۔ وہیں بریوس نے انڈر-19 عالمی کپ میں کمال کی کارکردگی کی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ بریوس کے کھیلنے کا انداز بالکل اے بی ڈی ویلیئرس کی طرح ہے۔ انہیں بیبی ڈی ویلیئرس بھی کہا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: ظہیر خان نے بتائی ممبئی انڈینس کی طاقت، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کے موازنہ پر بھی بولے 

      ممبئی انڈینس کے ساتھ لمبے وقت تک جڑے رہے آل راونڈر ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اب گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہیں۔ ٹیم نے ان کی جگہ سنگا پور میں پیدا ہوئے ٹم ڈیوڈ (Tim David) کو شامل کیا ہے۔ پانڈیا سے ان کے موازنہ پر ظہیر خان نے کہا کہ وہ ایک طوفانی بلے باز ہیں۔ وہ آئی پی ایل کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کتنا جلدی سیکھتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: