IPL 2023 : جیو سینما کے’’جیتو دھن دھنا دھن‘‘ مقابلے میں 4 ناظرین نے کاریں جیتیں

IPL 2023 : جیو سینما کے’’جیتو دھن دھنا دھن‘‘ مقابلے میں 4 ناظرین نے کاریں جیتیں

IPL 2023 : جیو سینما کے’’جیتو دھن دھنا دھن‘‘ مقابلے میں 4 ناظرین نے کاریں جیتیں

IPL 2023 : جیو سنیما کے 'جیتو دھن دھنا دھن' مقابلے میں کوئی بھی ناظرین کار جیت سکتا ہے۔ میچ کے دوران شائقین کو اپنے فون کو پورٹریٹ موڈ میں رکھنا ہوگا۔ اسکرین کے نیچے ایک چیٹ باکس کھلے گا جہاں ہر اوور سے پہلے ایک سوال پوچھا جائے گا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : اوڈیشہ کے ضلع میوربھنج کے رہنے والے بھیم سین موہنتا  پہلے کرکٹ  مداح  ہیں جیو سنیما پر ' جیتو دھن دھنا دھن' مقابلے میں کار جیت لی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان ۔ پالی کے مہندر سونی، کٹک کے سدھارتھ شنکر ساہو اور بہار کیلکھی سرائے کے دھیریندر کمار نے بھی کار جیتی ہے۔ جیو سنیما نے جمعرات کو 8 اور 9 اپریل کو کھیلے گئے ٹاٹا آئی پی ایل 2023 ٹورنامنٹس میں کاریں جیتنے والے چار فاتحوں کا اعلان کیا۔

    جیو سنیما کے 'جیتو دھن دھنا دھن' مقابلے میں کوئی بھی ناظرین کار جیت سکتا ہے۔ میچ کے دوران شائقین کو اپنے فون کو پورٹریٹ موڈ میں رکھنا ہوگا۔ اسکرین کے نیچے ایک چیٹ باکس کھلے گا جہاں ہر اوور سے پہلے ایک سوال پوچھا جائے گا۔ ناظرین چار میں سے کسی ایک آپشن کو منتخب کر کے جواب دے سکتا ہے۔ میچ کے دوران سب سے زیادہ درست جوابات دینے والے سامعین کو کار جیتنے کا موقع ملتا ہے۔ کار کے علاوہ مقابلہ ناظرین کو سمارٹ واچ، بلوٹوتھ اسپیکر، بلوٹوتھ نیک بینڈ اور وائرلیس ائرفون اور بہت کچھ جیسے انعامات جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

    'جیتو دھن دھنا دھن' کا پہلا فاتح 36 سالہ بھیم سین موہنتا پولیس میں کام کرتا ہے۔ موہنتا گجرات ٹائٹنز کے ساتھ ساتھ اسپن جادوگر راشد خان کے بھی بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ میں نے جیو سنیما پر ’جیتو دھن دھنا دھن' میں کار جیت لی ہے، میں اپنی پسندیدہ ٹیم گجرات ٹائٹنز کا میچ جیو سنیما پر اوڈیا زبان میں دیکھتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھئے : جیو سنیما کا دبدبہ، پہلے ہفتے میں ہی حاصل کئے 23 اسپانسرز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں سب سے آگے


    یہ بھی پڑھئے: ٹی وی پر پہلے آئی پی ایل میچ کو  ملے 40 فیصد کم مشتہرین، ڈیجیٹل نے لگائی بڑی سیندھ



    ٹی وی پر کرکٹ دیکھنے کا انداز پرانا ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن نئے سامعین زیادہ انٹرایکٹیویٹی کے ساتھ نئے طریقوں سے تفریح کرنا چاہتے ہیں اور "جیتو دھن دھنا دھن" جیسے مقابلے ان کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔ علاقائی زبانوں میں آئی پی ایل میچوں کی کمنٹری کی وجہ سے ناظرین کی بڑی تعداد ٹی وی چھوڑ کر جیو سنیما کا رخ کر رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: