اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آئی پی ایل 2023 اور WPL کی تواریخ کا جلد ہوگا اعلان، وراٹ کوہلی کو ہے اس بات کا انتظار

    آئی پی ایل 2023 اور WPL کی تواریخ کا جلد ہوگا اعلان، وراٹ کوہلی کو ہے اس بات کا انتظار

    آئی پی ایل 2023 اور WPL کی تواریخ کا جلد ہوگا اعلان، وراٹ کوہلی کو ہے اس بات کا انتظار

    خواتین آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے حال ہی میں پانچ ٹیموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں احمدآباد کی ٹیم کو اڈانی گروپ نے خریدا ہے جب کہ رائل چیلنجرس گروپ نے بنگلورو کی خواتین ٹیم کو بھی خرید لیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      انڈین پریمیئر لیگ 2023 اور ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے جلد ہی تاریخوں کا اعلان ہوسکتا ہے۔ ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کا انعقاد 4 مارچ سے کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ آئی پی ایل 2023 کا 31 مارچ سے انعقاد ہوسکتا ہے۔خواتین آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے لیے حال ہی میں پانچ ٹیموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں احمدآباد کی ٹیم کو اڈانی گروپ نے خریدا ہے جب کہ رائل چیلنجرس گروپ نے بنگلورو کی خواتین ٹیم کو بھی خرید لیا ہے۔

      شائقین ،ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ کرک انفو کی ایک خبر کے مطابق اس کا انعقاد 4 مارچ سے کیا جا سکتا ہے اور یہ 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آئی پی ایل 2023 کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2023 کا انعقاد 31 مارچ یا یکم اپریل سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فائنل میچ 28 مئی کو کھیلا جا سکتا ہے۔ ابھی تک اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن اس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے دوران بھی کئی ٹیموں میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ٹیموں کی نیلامی ہوئی۔


      اس درمیان، ویمنز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم خریدنے پر وراٹ کوہلی نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر تے ہوئے لکھا کہ بہت بڑھیا، آر سی بی، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میری ٹیم ویمنز آئی پی ایل کے لیے آکشن میں بازی ماری ہے۔ اب ویمنز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں اس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کوہلی اور روہت ٹی 20 سیریز سے باہر، نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اترے گی ٹیم انڈیا

      یہ بھی پڑھیں:

      بہرحال، وراٹ کوہلی کا یہ ٹوئٹ کافی وائرل ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ فینس لگاتار کمنٹس کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: